Maktaba Wahhabi

66 - 288
الْمَغْفِرَۃِ] [1] [باجماعت نماز کی طرف با وضو چل کر جانے کی فضیلت اور اس کی وجہ سے(ملنے والی)متوقّع مغفرت ]۔ ۔۱۲۔ نمازِ باجماعت کی منفرد نماز پر فضیلت امام بخاری نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ بے شک انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’صَلَاۃُ الْجَمَاعَۃِ تَفْضُلُ صَلَاۃَ الْفَذِّ بِخَمْسٍ وَعِشْرِیْنَ دَرَجَۃً۔‘‘ [2] ’’با جماعت نماز منفرد شخص کی نماز سے پچیس گنا افضل ہے۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے،کہ وہ ستائیس گنا افضل ہے۔امام بخاری نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے،کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صَلَاۃُ الْجَمَاعَۃِ تَفْضُلُ صَلَاۃَ الفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِیْنَ دَرَجَۃً۔‘‘[3] ’’با جماعت نماز منفرد نماز سے ستائیس گنا افضل ہے۔‘‘ دونوں حدیثوں میں تطبیق: محدّثین نے دونوں روایتوں کے باہمی تعارض کو دُور کیا ہے۔اس سلسلے میں ان کی بیان کردہ باتوں میں سے ––شاید–– بہترین بات یہ ہے: با جماعت نماز اد اکرنے والے بعض حضرات پچیس اور بعض ستائیس نمازوں کا ثواب پاتے ہیں۔یہ فرق ان کی نمازوں کی کیفیت،خشوع و خضوع،توجّہ اور دلجمعی میں
Flag Counter