Maktaba Wahhabi

139 - 288
ا:امام ابوداؤد نے لکھا ہے: [بَابُ التَّشْدِیْدِ فِيْ تَرْکِ الْجَمَاعَۃِ] [1] [جماعت چھوڑنے میں سختی کے متعلق باب] ب:امام نسائی نے تحریر کیا ہے: [التَّشْدِیْدُ فِيْ تَرْکِ الْجَمَاعَۃِ ] [2] [جماعت ترک کرنے پر سختی] ج:امام ابن خزیمہ رقم طراز ہیں: [بَابُ التَّغْلِیْظِ فِيْ تَرْکِ صَلَاۃِ الْجَمَاعَۃِ فِيْ الْقُرٰی وَالْبَوَادِيْ،وَاسْتَحْوَاذِ الشَّیْطَانِ عَلٰی تَارِکِہَا ] [3] [بستیوں اور صحراؤں میں باجماعت نماز ترک کرنے پر سختی اور چھوڑنے والے پر شیطان کے تسلُّط کے متعلق باب] د:امام ابن حبان نے قلم بند کیا ہے: [ذِکْرُ اسْتِحْوَاذِ الشَّیْطَانِ عَلَی الثَّلَاثَۃِ إِذَا کَانُوْا فِيْ بَدْوٍ أَوْقَرْیَۃٍ وَلَمْ یُجَمِّعُوْا الصَّلَاۃَ ] [4] [کسی صحراء یا بستی میں موجود تین اشخاص پر باجماعت نماز قائم نہ کرنے کی وجہ سے شیطان کے غلبہ کا ذکر] ۲:حدیث سے باجماعت نماز کی فرضیّت پر استدلال: اگر باجماعت نماز فرض نہ ہوتی،تو اسے چھوڑنے پر شیطان کیونکر مسلَّط ہوتا اور
Flag Counter