Maktaba Wahhabi

277 - 288
حرفِ آخر ان گنت حمد وثناء ربّ علیم وحکیم کے لیے،کہ انہوں نے ایک ناتواں اور ناکارے بندے کو[باجماعت نماز] ایسے اہم موضوع کے متعلق یہ اوراق ترتیب دینے کی توفیق عطا فرمائی۔اب انہی سے اس حقیر کوشش کی قبولیت،اس کے نفع کو عام کرنے اور اس میں موجود نقص کی معافی کی عاجزانہ التجا ہے۔إِنَّہٗ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔ ا:کتاب کا خلاصہ: ا:باجماعت نماز کے فضائل: باجماعت نماز کا اجر وثواب عظیم اور بہت ہی زیادہ ہے۔اس کا آغاز نماز شروع کرنے سے بہت پہلے ہوجاتا ہے۔اس کی ابتدا مسجدوں کے ساتھ دل کے اٹکاؤ اور ذہنی طور پر باجماعت نماز کے انتظار سے ہوتی ہے۔اس کی انتہاء نماز ادا کرنے پر نہیں،بلکہ نماز کی خاطر روانگی کے مقام … گھر،دکان،دفتر،کھیت وغیرہ … تک واپس آکر پہنچنے پر ہوتی ہے۔ ۲:باجماعت نماز کی فرضیّت: پانچوں نمازوں کا باجماعت مسجد میں ادا کرنا ان عبادات میں سے ہے،جن کی شدت سے تاکید کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے سب حالات،حتی کہ حالتِ خوف میں بھی،اس کے اہتمام کرنے کا حکم دیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کے قیام کا حکم دیا ہے،اذان کے بعد،باجماعت نماز ادا کیے بغیر مسجد سے نکلنے سے منع فرمایا،نابینے شخص کو سات عذروں کے باوجود مسجد میں باجماعت نماز چھوڑنے کی اجازت نہ دی،
Flag Counter