Maktaba Wahhabi

213 - 288
۔۱۔ حنفی علماء کا موقف توفیقِ الٰہی سے اس مقام پر پہلے حنفی علمائے کرام کے اقوال،پھر ان سے معلوم ہونے والی باتیں بیان کی جائیں گی۔ ۔۱۔ حنفی علمائے کرام کے اقوال ا:علامہ علاء الدین سمرقندی [1] کا قول: ’’ إِنَّ الْجَمَاعَۃَ وَاجِبَۃٌ،وَقَدْ سَمَّاہَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا سُنَّۃً مُؤَکَّدَۃً۔وَکِلَاہُمَا وَاحِدٌ۔وَأَصْلُہُ مَا رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ علیہ السلام أَنَّہُ وَاظَبَ عَلَیْہَا،وَکَذٰلِکَ الْأُمَّۃُ مِنْ لَّدُنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ علیہ السلام إِلٰی یَوْمِنَا ہٰذَا مَعَ النَّکِیْرِ عَلٰی تَارِکِہَا،وَہٰذَا حَدُّ الْوَاجِبِ دُوْنَ السُّنَّۃِ ‘‘۔[2] ’’بلاشبہ(با)جماعت(نماز)واجب ہے۔ہمارے بعض اصحاب نے اسے[سنّت مؤکَّدہ] کہا ہے،(لیکن)دونوں ایک(ہی)ہیں۔اس کی اساس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کردہ عمل ہے،کہ بے شک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter