Maktaba Wahhabi

141 - 288
’’ لَیَنْتَہِیَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِہِمِ الْجَمَاعَاتِ،أَوْ لَیَخْتِمَنَّ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ،ثُمَّ لَیَکُوْنُنَّ مِنَ الْغَافِلِیْنَ ‘‘۔[1] ’’لوگ ضرور جماعتیں(یعنی باجماعت نمازیں)چھوڑنے سے باز آجائیں،وگرنہ اللہ تعالیٰ یقینا ان کے دلوں پر مہریں لگا دیں گے،پھر وہ ضرور غافل لوگوں میں سے ہوجائیں گے۔‘‘ حدیث کے حوالے سے دو باتیں: ا:حدیث کی شرح: علامہ عبدالرؤوف مناوی لکھتے ہیں: ’’ مَعْنٰی ہٰذَا التَّرْدِیْدِ أَنَّ أَحَدَ الْأَمْرَیْنِ کَائِنٌ لَا مُحَالَۃَ:إِمَّا الْاِنْتِہَائُ عَنْ تَرْکِہَا أَوْ لَیَخْتِمَنَّ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ ‘‘۔[2] ’’اس[تردید][یعنی لفظ[أوْ] بمعنٰی[یَا]] سے مراد یہ ہے،کہ دو میں سے ایک بات ضرور ہوگی:اسے(یعنی باجماعت نماز)ترک کرنے سے باز آنا یا اللہ تعالیٰ کا ان کے دلوں پر مہر لگانا۔‘‘ ب:حضرت عائشہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کے تائیدی بیانات: ۱:حضراتِ ائمہ عبدالرزاق،ابن منذر،ابن ابی شیبہ اور ابن حزم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے فرمایا: ’’ مَنْ سَمِعَ النِّدَائَ فَلَمْ یُجِبْ لَمْ یُرِدْ خَیْرًا،وَلَمْ یُرَدْ بِہٖ‘‘۔[3]
Flag Counter