Maktaba Wahhabi

173 - 288
۔ب۔ سلف صالحین کا باجماعت نماز کے لیے اہتمام سلف صالحین کی مبارک اور پاکیزہ سیرتوں میں ایسے متعدد واقعات ہیں،جو باجماعت نماز کے اجر وثواب کے متعلق ان کے علم ویقین،اس کے حصول کی خاطر ان کی شدید تڑپ اور کوشش اور دوسرے لوگوں کو اس سے روشناس کرانے کے لیے ان کے جذبۂ صادقہ اور عظیم جدوجہد پر دلالت کرتے ہیں۔ توفیقِ الٰہی سے آئندہ صفحات میں اس سلسلے میں تینتیس(33)واقعات پیش کیے جارہے ہیں۔ ۱:کثرتِ ثواب کی خاطر مسجد سے دور رہائش رکھنا: امام مسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے بیان کیا: ’’کَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ بَیْتُہُ أَقْصٰی بَیْتٍ فِيْ الْمَدِیْنَۃِ،فَکَانَ لَا تُخْطِئُہُ الصَّلَاۃُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم۔ قَالَ:’’ فَتَوَجَّعْنَا لَہُ،فَقُلْتُ لَہُ:’’ یَا فُلَانٌ! لَوْ أَنَّکَ اشْتَرَیْتَ حِمَارًا یَقِیْکَ مِنَ الرَّمَضَائِ،وَیَقِیْکَ مِنْ ہَوَامِّ الْأَرْضِ ‘‘۔ قَالَ:’’ أمْ،وَاللّٰہِ! مَا أُحِبُّ أَنَّ بَیْتِيْ مُطَنَّبٌ بِبَیْتِ مُحَمَّدٍ صلي اللّٰه عليه وسلم ‘‘۔ قَالَ:’’ فَحَمَلْتُ بِہِ حَمْلًا،حَتّٰی أَتَیْتُ نَبِيَّ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم،فَأَخْبَرْتُہُ‘‘۔ قَالَ:’’فَدَعَاہُ،فَقَالَ لَہُ مِثْلَ ذٰلِکَ،وَذَکَرَ لَہُ أَنَّہُ یَرْجُوْ فِيْ
Flag Counter