Maktaba Wahhabi

218 - 288
ہ:علامہ ابومحمد منجی [1] کی رائے: علامہ رحمہ اللہ کی رائے ان کی کتاب میں تحریر کردہ حسبِ ذیل عنوان سے معلوم ہوتی ہے: [بَابُ صَلَاۃِ الْجَمَاعَۃِ سُنَّۃٌ مُؤَکَّدَۃٌ] [باجماعت نماز کے سنّت مؤکَّدہ ہونے کے متعلق باب] پھر انہوں نے اس باب میں پہلے اس کے[سنّت] ہونے کے متعلق ایک حدیث اور پھر اس کے[سنّت مؤکَّدہ] ہونے کے بارے میں دوسری حدیث ذکر کی ہے۔[2] و:علامہ ابوالبرکات نسفی [3] کا قول: ’’ اَلْجَماَعُۃ سُنَّۃٌ مُؤَکَّدَۃٌ ‘‘۔[4] ’’جماعت سنّت مؤکَّدہ ہے۔‘‘ ز:علامہ فخر الدین زیلعی [5] کا قول: علامہ زیلعی مذکورہ بالا علامہ نسفی کے قول کی شرح میں لکھتے ہیں:
Flag Counter