Maktaba Wahhabi

58 - 288
و:درود بھیجنے والے فرشتوں کی تعداد: اس بارے میں بھی احادیث شریفہ میں تعداد کا تعیّن نہیں۔ان کی تعداد بھی اللہ وحدہ لا شریک ہی جانتے ہیں۔ ز:اللہ تعالیٰ اور فرشتوں کا درود نماز میں اگلی صفوں والوں کے لیے ہے،البتہ پہلی صف والے اس نعمت کے اعتبار سے درجۂ کمال پانے والے ہیں۔علاوہ ازیں ان کے لیے یہ بشارت زیادہ قطعی انداز میں بیان کی گئی ہے۔[1] ۔ج۔ پہلی اور دوسری صف پر نبیٔ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا درود امام نسائی اور امام ابن حبان نے حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے: ’’کَانَ۔صلي اللّٰه عليه وسلم۔یُصَلِّيْ عَلَی الصَّفِّ الْأَوَّلِ ثَلَاثًا وَعَلَی الثَّانِيْ وَاحِدَۃً۔‘‘ [2] ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پہلی صف پر تین مرتبہ اور دوسری پر ایک دفعہ درود بھیجتے تھے۔‘‘ [آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے درود] سے مراد: علامہ سندھی لکھتے ہیں،کہ اس سے مراد یہ ہے،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے
Flag Counter