Maktaba Wahhabi

71 - 288
’’بلاشبہ ایک شخص کی دوسرے شخص کے ساتھ(با جماعت)نماز اس کی منفرد نماز سے زیادہ پاکیزہ ہے اور دو آدمیوں کے ساتھ والی نماز اس کی ایک شخص کے ہمراہ والی نماز سے زیادہ پاکیزہ ہے۔(جماعت میں نمازیوں کی)تعداد جس قدر زیادہ ہو گی،وہ(باجماعت نماز)اتنی ہی اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہو گی۔‘‘ امام ابن خزیمہ نے اس پر حسبِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ ذِکْرِ الْبِیَانِ أَنَّ مَا کَثُرَ مِنَ الْعَدَدِ فِيْ الصَّلَاۃِ جَمَاعَۃً کَانَتِ الصَّلَاۃُ أَفْضَلَ۔][1] [باجماعت نماز میں تعداد جس قدر زیادہ ہو گی،اسی قدر نماز افضل ہونے کے بیان کے متعلق باب]۔ اس پر امام ابن حبان کا تحریر کردہ عنوان یہ ہے: [ذِکْرُ الْبِیَانِ أَنَّ الْمَأْمُوْمِیْنَ کُلَّمَا کَثُرُوْا کَانَ ذٰلِکَ أَحَبَّ إِلَی
Flag Counter