’’اور دوسری پر(بھی)‘‘
۲:امام احمد نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے بیان کیا:’’ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
’’إنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلَی الصَّفِّ الْأَوَّلِ أَوِالصُّفُوْفِ الْأُوْلٰی۔‘‘ [1]
’’بلاشبہ اللہ عزوجل اور ان کے فرشتے پہلی صف یا پہلی صفوں پر درود بھیجتے ہیں۔‘‘
۳:امام احمد اور امام ابوداؤد نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بیان کیا:
’’وَکَانَ یَقُوْلُ:’’ إِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلَی الصُّفُوْفِ الْأُوَلِ۔‘‘[2]
’’اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے:’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور ان کے
|