دنیا کی کسی بھی چیز کے حصول کی خواہش اور جستجو کی بنا پر باجماعت نماز کے بارے میں کوتاہی کرنے والے کا معاملہ نافرمان بنی اسرائیل ایسا ہے،جن کے متعلق رب ذوالجلال نے فرمایا:
(أَتَسْتَبْدِلُوْنَ الَّذِيْ ہُوَ أَدْنٰی بِالَّذِيْ ہُوَ خَیْرٌ)[1]
[کیا تم بہتر چیز کو کمتر چیز سے بدلنا چاہتے ہو؟]
۲:باجماعت نماز کی بجائے مطلوبہ چیز کا اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہونا:
باجماعت نماز میں کوتاہی کرکے دنیا کی کسی بھی چیز کے حصول کی جستجو کرنے والا اس حقیقت کو پیش نظر رکھے،کہ اس کی مطلوبہ چیز اور کائنات کی ہر چیز کے مالک تو تنہا ربّ ذوالجلال ہی ہیں۔انہوں نے خود ہی بتلایا ہے:
(فَسُبْحَانَ الَّذِیْ بِیَدِہٖ مَلَکُوْتُ کُلِّ شَیْئٍ وَّإِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ)[2]
[سو پاک ہیں وہ جن ہی کے ہاتھ میں ہر چیز کی کامل بادشاہی ہے اور ان ہی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔]
مطلوبہ چیز اور کائنات کی ہر چیز عطا کرنے اور نہ کرنے کا اختیار صرف انہی کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے خود فرمایا:
{قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآئُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآئُ وَ تُعِزُّمَنْ تَشَآئُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآئُ بِیَدِکَ الْخَیْرُ إِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ} [3]
[کہہ دیجیے:اے اللہ! بادشاہی کے مالک! آپ جسے چاہیں بادشاہی دیتے ہیں اور جس سے چاہیں بادشاہی چھین لیتے ہیں اور جسے چاہیں عزت
|