Maktaba Wahhabi

191 - 288
انہوں نے بیان کیا: ’’ دَخَلْنَا عَلٰی أَبِيْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ السُّلَمِیِّ۔وَہُوَ عَبْدُ اللّٰہِ ابْنُ حَبِیْبٍ۔وَہُوَ یَقْضِيْ أَيْ یُنْزَعُ فِيْ الْمَسْجِدِ،فَقُلْنَا لَہُ:’’لَوْ تَحَوَّلْتَ إِلَی الْفِرَاشِ،فَإِنَّہُ أَوْثَرُ ‘‘۔ ’’ہم ابوعبدالرحمن سلمی۔اور وہ عبد اللہ بن حبیب ہیں۔کے پاس حاضر ہوئے اور وہ مسجد میں جان کنی کے عالَم میں تھے۔ہم نے ان کی خدمت میں عرض کیا: ’’اگر آپ بستر پر منتقل ہوجائیں،تو بہتر رہے گا،کیونکہ وہ زیادہ آرام دہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’ حَدَّثَنِيْ فُلَانٌ أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ:’’لَا یَزَالُ أَحَدُکُمْ فِيْ صَلَاۃٍ مَا دَامَ فِيْ مُصَلَّاہُ،یَنْتَظِرُ الصَّلَاۃَ ‘‘۔[1] فلاں شخص نے مجھ سے بیان کیا،کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے جب تک کوئی ایک اپنی جائے نماز میں بیٹھا نماز کا انتظار کرتا رہے،وہ نماز میں ہے۔‘‘ ابن سعد کی روایت میں ہے: ’’ وَالْمَلَائِکَۃُ تَقُوْلُ:’’اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہُ،اَللّٰہُمَّ ارْحَمْہُ‘‘۔ ’’اور فرشتے کہتے ہیں:’’اے اللہ! اسے معاف فرما دیجیے۔اے اللہ! اس پر رحم فرمائیے۔‘‘
Flag Counter