Maktaba Wahhabi

125 - 288
[بَابٌ فِيْ التَّشْدِیْدِ فِيْ تَرْکِ الْجَمَاعَۃِ ] [1] [جماعت ترک کرنے پر سختی کے متعلق باب] ۲: امام ابن ماجہ نے اسے درجِ ذیل عنوان والے باب میں روایت کیا ہے: [بَابُ التَّغْلِیْظِ فِيْ التَّخَلُّفِ عَنِ الْجَمَاعَۃِ ]۔[2] [جماعت سے پیچھے رہنے پر درشتی کے بارے میں باب] ۳: امام ابن منذر لکھتے ہیں: ’’ وَدَلَّ عَلٰی تَأکِیْدِ أَمْرِ الْجَمَاعَۃِ قَوْلُہٗ صلي اللّٰه عليه وسلم:’’مَنْ سَمِعَ النِّدَائَ فَلَمْ یُجِبْہُ فَلَا صَلَاۃَ لَہُ ‘‘۔[3] ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد[ترجمہ:جس شخص نے اذان سن کر اسے قبول نہ کیا،[4] تو اس کی نماز نہیں] جماعت کے حکم کی تاکید کرتا ہے۔‘‘ ۴: امام ابن حبان نے اس پر حسبِ ذیل عنوان لکھا ہے: [ذِکْرُ الْخَبْرِ الدَّالِّ عَلٰی أَنَّ ہٰذَا الْأَمْرَ حَتْمٌ لَا نَدْبٌ ] [5] [اس بات پر دلالت کرنے والی حدیث کا ذکر،کہ یہ[یعنی باجماعت نماز ادا کرنے کا] حکم حتمی ہے،استحباب کے لیے نہیں] ۵: امام بغوی اسے روایت کرنے کے بعد رقم طراز ہیں: ’’ اِتَّفَقَ أَہْلُ الْعِلْمِ عَلٰی أَنَّہُ لَا رُخْصَۃَ فِيْ تَرْکِ الْجَمَاعَۃِ لِأَحَدٍ إِلَّا مِنْ عُذْرٍ ‘‘۔[6] ’’اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے،کہ کسی کے لیے(بھی)ترکِ جماعت
Flag Counter