Maktaba Wahhabi

122 - 288
کی اجازت نہیں]۔ د:پہلی روایت کے متعلق علامہ عبید اللہ مبارک پوری لکھتے ہیں: ’’ وَالْحَدِیْثُ ظَاہِرٌ فِيْ وَجُوْبِ الْجَمَاعَۃِ وَجُوْبَ عَیْنٍ،فَیَأْثَمُ الْمُصَلِّيْ بِتَرْکِہَا ‘‘۔[1] ’’جماعت کے واجب عینی ہونے کے متعلق حدیث(کی دلالت)واضح ہے۔اسے چھوڑنے والا نمازی گناہ گار ہے۔‘‘ ہ:چوتھی روایت پر امام ابن خزیمہ نے حسبِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ أَمْرِ الْعُمْیَانِ بِشُہُوْدِ صَلَاۃِ الْجَمَاعَۃِ،وَإِنْ خَافَ الْأَعْمٰی ہَوَامَّ اللَّیْلِ وَالسِّبَاعِ إِذَا شَہِدَ الْجَمَاعَۃَ ] [2] [بصارت سے محروم لوگوں کو نماز باجماعت میں حاضری کا حکم،اگرچہ جماعت میں حاضری کی صورت میں اندھے شخص کو رات کے کیڑے مکوڑوں اور درندوں کا ڈر ہو] و:امام ابن منذر نے تیسری روایت کے ہم معنٰی حدیث حسبِ ذیل عنوان کے ضمن میں نقل کی ہے: [ذِکْرُ إِیْجَابِ حَضُوْرِ الْجَمَاعَۃِ عَلَی الْعُمْیَانِ،وَإِنْ بَعُدَتْ مَنَازِلُہُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ،وَیَدُلُّ ذٰلِکَ أَنَّ شُہُوْدَ الْجَمَاعَۃِ فَرْضٌ لَا نَدْبٌ ]۔[3] [بینائی سے محروم لوگوں پر،ان کے گھروں کی مسجد سے دُوری کے باوجود،جماعت میں حاضری کے وجوب کا ذکر اور یہ(اس بات کی)دلیل ہے،
Flag Counter