Maktaba Wahhabi

336 - 379
طریقہ رہا ہے کہ وہ خوشی کے موقع پر آتش بازی اور چراغاں کرتے ہیں۔ ان کا یہ طریقہ ہندوئوں نے اپنایا اور ان کی دیکھا دیکھی مسلمانوں نے بھی اس بے ہودہ رسم کو اختیار کرلیا جیسا کہ اس سے پہلے ’’چراغاں اور آتش بازی کا رواج اور اس کی حقیقت‘‘ والے مضمون میں اس پر روشنی ڈالی جاچکی ہے۔ بہرحال اس رات آتش بازی اور حلوہ پوری وغیرہ پکا کر ایصالِ ثواب کرنا، یہ سب ایجادِ بندہ چیزیں ہیں جن کا کوئی ثبوت شریعتِ مطہرہ میں نہیں ہے۔ ہر مسلمان کو ان چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے اوراپنے متعلقین کو بھی سمجھانا چاہیے تاکہ ان کے ذہنوں میں سنت اور بدعت کا فرق واضح ہو، ایک شاعر نے سچ کہا ہے: یہ امت روایات میں کھو گئی حقیقت خرافات میں کھو گئی شعر میں روایات سے مراد آباء و اجداد سے ورثے میں ملنے والی روایات یا وہ رسوم و رواج ہیں جن پر ایک روایتی طریقے سے عمل ہوتا چلا آرہا ہے۔ ان رسوم و رواج کی روایات نے حقیقت پر پردہ ڈال رکھا ہے اور خرافات ہی کو دین سمجھ لیا گیا ہے۔ أَعَاذَنَا اللّٰہُ مِنْھَا۔ آمین!
Flag Counter