Maktaba Wahhabi

292 - 379
٭ الجواب صحیح واللہ اعلم بالصواب، محمد فضل خان عفی عنہ مدرسہ عالیہ قدیمہ۔ تائید حضرت مولانا عبدالشکور لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ واقعی یہ بدعت قبیحہ روا فض کی احداث کی ہوئی ہے اوران کے مذہب باطل کی ترویج کا ذریعہ ہے۔ مسلمانوں پر فرض ہے کہ اپنے بھائیوں سے اس کے ترک کرنے کی سعی بلیغ کریں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ کتبہ، احقر العباد محمد عبدالشکور عافاہ مولاہ لکھنؤ، 16رجب 1346ھ 22 رجب دراصل دشمنانِ صحابہ کی خوشی کا دن ہے اصل حقیقت یہ ہے کہ22رجب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کادن ہے اور دشمنانِ صحابہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کی خوشی میں اس دن کو نڈوں وغیرہ کے ذریعے سے اظہارِ فرحت و مسرت کے طورپر کھانے پینے کا اہتمام کرتے ہیں جیسا کہ ایک شیعہ کیلنڈر میں ’’مرگِ معاویہ‘‘ کے عنوان سے22رجب کو خوشی کا دن بتلایا گیا ہے۔ یہ کیلنڈر جامعہ ’’المنتظر‘‘ ماڈل ٹاؤن لاہور سے ہر سال شائع ہوتا ہے، یہ جامعہ شیعوں کی مرکزی درس گاہ ہے۔ ہماری نظر سے جو کیلنڈر گزرا ہے، شیعہ کی ایک دکان سیٹھ برادرز شاہ عالم مارکیٹ لاہور کا پتہ بھی اس کیلنڈر پر لکھا ہوا ہے۔ یہ کیلنڈر دو رنگا ہے۔ خوشی کے ایام کو سرخ اور دیگر ایام کو سیاہ رنگ سے چھاپا گیا ہے تاکہ دونوں ایک دوسرے سے ممتاز رہیں، چنانچہ 22رجب کو ’’مرگِ معاویہ‘‘ قرار دے کر اسے سرخ رنگ سے ممتاز کیا گیا ہے۔
Flag Counter