Maktaba Wahhabi

178 - 379
فضائل اہل بیت اس موقع پر فضائل اہل بیت بالخصوص حضرت حَسَن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل بیان کرنا بھی ضروری ہیں کیونکہ ماہ محرم میں سانحۂ کربلا بحث و گفتگو اور خطبات و تقاریر کاموضوع رہتا ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ جو سانحۂ کربلا پر دیومالائی ڈگر سے ہٹ کر تحقیقی انداز سے گفتگو کرتا ہے، وہ نعوذ باللہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے محبت نہیں رکھتا، یہ بات خلافِ واقعہ ہے۔ اسی خلافِ واقعہ تأثر کو دور کرنے کے لیے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل پر مبنی چند احادیث بھی پیشِ خدمت ہیں۔ فضیلت حسن و حسین رضی اللہ عنہما 1 نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’ھُمَا رَیْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْیَا‘ ’’وہ (حسن و حسین) دونوں دنیا میں سے میرے دو پھول ہیں۔‘‘[1] 2 حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا جبکہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ آپ کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ ایک مرتبہ لوگوں کی طرف دیکھتے اور ایک مرتبہ حضرت حسن کی طرف اور فرماتے: ’اِبْنِي ھٰذَا سَیِّدٌ، وَلَعَلَّ اللّٰہَ أَنْ یُّصْلِحَ بِہٖ بَیْنَ فِئَتَیْنِ مِنَ الْمُسْلِمِینَ‘
Flag Counter