Maktaba Wahhabi

303 - 379
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پانچ راتوں میں دعا رد نہیں ہوتی، رجب کی پہلی رات، شعبان کی پندرھویں رات، جمعہ کی رات، عید الفطر کی رات اور قربانی کی رات۔‘‘[1] رجب کے مہینے میں زکاۃ کی فضیلت حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اپنی تصنیف غنیتہ الطالبین میں فرماتے ہیں کہ ایک بار رجب کا ہلال دیکھ کر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن منبر پر چڑھ کر فرمایا: ’’کان کھول کر سن لو، یہ اللہ کا مہینہ اور زکاۃ کا مہینہ ہے۔ اگر کسی پر قرض ہوتو اپنا قرض ادا کردے اور جو کچھ مال باقی ہے، اس کی زکاۃ ادا کردے۔‘‘[2] رجب کے روزوں کی فضیلت اگر کوئی رجب میں ایک دن کاروزہ رکھے اوراس کی نیت اللہ تعالیٰ سے ثواب کی ہو اور خلوص سے اللہ کی رضا کا طلب گار ہو تو اس کا ایک دن کا روزہ اللہ تعالیٰ کے غصے کو بجھا دے گا اور آگ کا ایک دروازہ بند کردے گا اور اگر اسے تمام زمین بھر کا سونا دیا جائے تواس ایک روزے کا پورا ثواب نہ مل سکے گا اور دنیا کی کسی چیز کی قیمت سے اس
Flag Counter