Maktaba Wahhabi

311 - 379
جب وہ قبر سے اٹھے گا تو کلمہ پڑھتا ہوا اٹھے گا۔ جس نے دس روزے رکھے اللہ تعالیٰ اس کے دو سبز بازو بنائے گا جس پر یاقوت اور موتی جڑے ہوں گے۔ ان بازوؤں کے ذریعے سے وہ پل صراط سے ایسا اڑے گا جیسے بجلی گزر جاتی ہے۔ جس نے گیارہ روزے رکھے تو روز قیامت اس شخص سے افضل کوئی نہ ہوگا۔ جو شخص رجب کے تمام روزے رکھے گا اور اسی سال فوت ہوا تو شہید ہوگا اوراللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کرے گا۔‘‘ 27رجب کی شب مبارک ہے جس میں رب کائنات نے اپنے لاڈلے محبوب کو مسجد اقصیٰ تک سیرکروائی۔ اس سفر مبارک کو جدید سائنس نے بھی تسلیم کیا ہے۔ اس سفر عظیم کو تسلیم نہ کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔ جس سواری کو حضور پرنور کے لیے منتخب کیا اسے براق کہتے ہیں جس کے معنی بجلی کے ہیں۔ بجلی کی رفتار 2لاکھ 86ہزار میل فی سیکنڈ ہے جس بجلی کی رفتار اتنی زیادہ ہے اور جس کو انسان نے ایجاد کیا ہے مگر وہ براق جسے رب کائنات نے بنایا اور اپنے لاڈلے نبی کی سواری کے لیے منتخب کیا اس کی تیز رفتاری سے انکار کیسے کیا جاسکتا ہے۔ شب معراج کی خصوصی عبادات جو شخص اس شب مبارکہ میں عبادت الٰہی میں مشغول رہے گا تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے دل کو مردہ نہیں کرے گا اور اس دن مرے گا جس دن خوف قیامت سے لوگوں کے دل مردہ ہوجائیں گے، جو کوئی 27 ویں رجب کو شب بیداری کرے گا اس کی قبر فراخ ہوگی 70دروازے جنت کے اس کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ حضرت سلمان فارسی کا قول مبارک ہے کہ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اس
Flag Counter