Maktaba Wahhabi

384 - 379
ذوالحجہ وجۂ تسمیہ ذوالحجہ اسلامی سال کا بارہواں مہینہ ہے۔ ذوالحجہ کے معنی ہیں: حج والا مہینہ، اس مہینے کی 8تاریخ سے 13ذوالحجہ تک حج کے ارکان و مناسک ادا کیے جاتے ہیں، اس لیے اسے ذوالحجہ کہا جاتا ہے۔ فضائل ماہِ ذوالحجہ میں حج ادا کیا جاتا ہے جو اسلام کا پانچواں رکن ہے۔ حج کے ارکان و مناسک کی تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو، دارالسلام کی مطبوعہ کتاب ’’مسنون حج و عمرہ‘‘۔ عید الاضحی اسی ذوالحجہ کی 10تاریخ کو عید الاضحی ہوتی ہے جو مسلمانوں کا دوسرا مذہبی تہوار ہے جس میں مسلمان کھلے میدان (عیدگاہ) میں دوگانہ ادا کرتے ہیں اور اللہ کے حکم سے قربانیاں کرتے ہیں۔ عشرۂ ذوالحجہ کی فضیلت اوراس کے مسائل افسوس ہے کہ ہم مسلمانوں میں وہ تصورات اور اعمال تو بہت جلد رائج اور مشہور ہوجاتے ہیں جوایجاد بندہ قسم کے ہوتے ہیں اور جنھیں اصطلاح شریعت میں بدعات سے موسوم کیا جاتا ہے۔ لیکن جن تصورات و اعمال کی نشاندہی قرآن و حدیث میں کی
Flag Counter