Maktaba Wahhabi

374 - 379
نے پورے کرلیے ہیں۔ اس موقع پر مسلمان عید گاہ (کھلے میدان) میں جمع ہوکر دوگانہ بھی ادا کرتے ہیں اوراللہ کی عظمت و کبریائی کا اعلان بھی کرتے ہیں۔ اسی لیے عید پر مسلمان بایں الفاظ اللہ کی تکبیرات بلند کرتے ہیں: ’اَللّٰہُ أَکْبَرُ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ، لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ، وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ‘ عیدالفطر کی رات اور دن کے بارے میں موضوع اور ضعیف احادیث 1 نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے عیدالفطر کی رات سو رکعت نفل نماز ادا کی، ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ ایک دفعہ اور سورئہ اخلاص دس مرتبہ پڑھی اوررکوع اورسجدے میں ’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ‘ دس دس بار پڑھا اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد سو بار استغفار کیا، پھر سجدہ کیا اور اس میں کہا: ’یَا حَيُّ یَا قَیُّومُ یَا ذَالْجَلَالِ وَالإِْکْرَامِ، یَا رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَرَحِیمَھُمَا، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ یَا إِلٰہَ الأَْوَّلِینَ وَالآْخِرِینَ، اغْفِرْلِي ذُنُوبِي وَتَقَبَّلْ صَوْمِي وَصَلَاتِي‘ اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے! کہ وہ ابھی سجدے سے سر بھی نہیں اٹھاتا اس سے پہلے اللہ تعالیٰ اسے معاف کر دیتا ہے اور رمضان کے مہینے کو قبول فرما لیتا ہے اور اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے اگرچہ اس نے ستر ایسے گناہ کیے ہوں کہ ہر گناہ ساری آگ سے بھی بڑا ہو۔ اور اس کے علاقے کے تمام لوگوں کی طرف
Flag Counter