Maktaba Wahhabi

194 - 379
درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای باز می گوئی، دامن ترمکن، ہشیار باش رسوماتِ محرم… علمائے اسلام کی نظر میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ حجۃ الاسلام شاہ ولی اللہ نے فرمایا: ’یَا مَعَاشِرَ بَنِي اٰدَمَ! اِتَّخَذْتُمْ رُسُومًا فَاسِدَۃً تُغَیِّرُ الدِّینَ، اِجْتَمَعْتُمْ یَوْمَ عَاشُورَآئَ فِي الْأَبَاطِیلِ، فَقَوْمٌ اتَّخَذَہُ مَأْتَمًا، أَمَا تَعْلَمُونَ أَنَّ الْأَیَّامَ أَیَّامُ اللّٰہِ وَالْحَوَادِثَ مِنْ مَشِیئَۃِ اللّٰہِ وَإِنْ کَانَ حُسَیْنٌ رضی اللّٰهُ عنہ قُتِلَ فِي ہٰذَا الْیَوْمِ فَأَيُّ یَوْمٍ لَمْ یَمُتْ فِیہِ مَحْبُوبٌ مِّنَ الْمَحْبُوبِینَ؟ وَقَدِ اتَّخَذُوہُ لَعِبًا بِحِرَابِہِمْ وَسِلَاحِہِمْ…… اِتَّخَذْتُمُ الْمَأْتَمَ عِیدًا کَأَنَّ إِکْثَارَ الطَّعَامِ وَاجِبٌ عَلَیْکُمْ وَضَیَّعْتُمُ الصَّلَاۃَ وَقَوْمٌ اسْتَغَلُّوا بِمَکَاسِبِہِمْ فَلَمْ یَقْدِرُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ‘ ’’اے بنی آدم! تم نے اسلام کو بدل ڈالنے والی بہت سی رسمیں اپنا رکھی ہیں، (مثلاً:) تم دسویں محرم کو باطل قسم کے اجتماع کرتے ہو۔ کئی لوگوں نے اس دن کو نوحہ و ماتم کا دن بنا لیا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ کی مشیت سے حادثے ہمیشہ رونما ہوتے ہی رہتے ہیں۔ اگر حضرت حسین رضی اللہ عنہ اس دن (مظلوم شہید کے طور پر) قتل کیے گئے تو وہ کون سا دن ہے جس میں کوئی نہ کوئی اللہ کا نیک بندہ
Flag Counter