Maktaba Wahhabi

313 - 379
ملحوظہ: اس مضمون میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر کے جتنے بھی فضائل بیان کیے گئے ہیں، کسی بھی صحیح حدیث میں وہ بیان نہیں ہوئے ہیں، اس لیے یہ سب فضائل خود ساختہ اور بے بنیاد ہیں۔ (4) عبادات شبِ معراج نوٹ: یہ چوتھا مضمون بھی گزشتہ مضامین کی طرح من گھڑت روایات پر مبنی ہے جو خالدہ جمیل کا تحریر کردہ ہے، ملاحظہ فرمائیں: ’’27رجب کی رات اور دن کی فضیلت اور مسنون عبادات، 27رجب کی رات کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوا اس رات کی فضیلت کے متعلق حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے 27رجب کا روزہ رکھا اس کو ساٹھ مہینوں کے روزوں کا ثواب ملے گا۔ بروایت ابو مسلم حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے نقل کیا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ماہ رجب میں ایک دن اورایک رات ایسی ہے کہ اگر اس دن کا کوئی روزہ رکھے اور اس رات کو عبادت کرے تو اس کو ایک سو برس روزے رکھنے والے اور سو سال رات کی عبادت کرنے والے کے برابر اجر ملے گا۔یہ رات وہ ہے جس کے بعد رجب کی تین راتیں رہ جاتی ہیں (یعنی ستائیسویں شب) اور یہ وہ دن ہے جس دن اللہ تعالیٰ نے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کو رسالت عطا فرمائی۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا معمول تھا کہ جب ستائیسویں رجب آتی تو وہ اعتکاف میں بیٹھے ہوتے تھے اور بعد نماز ظہر نفل پڑھنے میں مشغول ہوجاتے اس کے بعد وہ چار رکعتیں پڑھتے اور ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ ایک مرتبہ، سورۃ القدر تین بار اور سورۂ اخلاص پچاس مرتبہ پڑھتے تھے، پھر عصر تک دعاؤں میں مشغول رہتے۔ ا نھوں
Flag Counter