Maktaba Wahhabi

348 - 379
ہے، نفلی ہونے کے باوجود نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ہر مسلمان کو رمضان المبارک کے روزوں کے ساتھ یہ چھ روزے بھی رکھ لینے چاہئیں، تاکہ وہ اللہ کے ہاں صائم الدہر شمار ہو۔ (2)قیام رمضان رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بہت بڑی فضیلت والا عمل قیام رمضان ہے، احادیث مبارکہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا: ’مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِیمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَلَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ‘ ’’جس نے ایمان کی حالت میں، طلب ثواب کی نیت سے رمضان کا قیام کیا اس کے پہلے سارے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘[1] اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو قیام رمضان کی ترغیب بایں طور دلاتے تھے کہ انھیں تاکیدی حکم نہیں دیتے تھے۔ ویسے قیام کی ترغیب دلاتے تھے۔[2] لہٰذا ہر مسلمان کو قیام رمضان کے لیے بھرپور سعی کرنی چاہیے۔ (3) رمضان اور قرآن مجید رمضان المبارک کے مہینے سے قرآن مجید کا خصوصی تعلق ہے، اسی مہینے میں قرآن مجید کا نزول ہوا، جس کی طرف پہلے اشارہ کیا جاچکا ہے، اسی لیے شاید نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter