Maktaba Wahhabi

285 - 379
اور اس وقت ہی سے ان میں جنگ و جدال حرام اور ممنوع ہے۔ اس اعتبار سے اسلام میں ماہ رجب کی صرف یہ فضیلت ثابت ہے کہ یہ چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک حرمت والا مہینہ ہے۔ مسنون اعمال اس مہینے میں کسی نیک عمل کو فضیلت کے ساتھ خاص نہیں کیا گیا۔ جن بعض اعمال کو فضیلت کے ساتھ بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے، وہ محض فرضی قصے اور ضعیف و موضوع روایات پر مبنی داستانیں ہیں، لہٰذا جو اعمال کتاب و سنت سے ثابت ہیں، ان پرعمل کیا جائے۔ رسومات و بدعات مسلمان اس ماہِ رجب میں کئی کام ایسے کرتے ہیں جو بدعات کے دائرے میں آتے ہیں اور یہ بدعات ان کی جڑوں میں اس طرح راسخ ہوگئی ہیں کہ ان کا اہتمام ان کے نزدیک فرائض سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ اوراس کی وجہ وہ من گھڑت فضیلتیں ہیں جو اہل بدعت بیان کرتے ہیں، جیسے ماہِ رجب کے جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کے تین روزے رکھنا، نیز جمعے کی رات مغرب سے عشاء تک مخصوص انداز میں 12رکعت نماز پڑھنا۔ رجب کے پہلے جمعے کی شب کو ’’صلاۃ الرغائب‘‘ پڑھنا۔ کثرت سے نفلی روزوں کا اہتمام کرنا اور اجر و ثواب کی زیادتی کی نیت سے اسی ماہ میں زکاۃ دینا۔ 22رجب کو کونڈوں کی رسم ادا کرنا۔ رجب کی 27ویں شب کو ’’شب معراج‘‘ کی وجہ سے خصوصی عبادت کرنا، مساجد پر چراغاں کرنا اور تقریبات و محافل کا انعقاد کرنا۔ 27 ویں کو یومِ معراج کے طور پر منانا اور اس دن کا روزہ رکھنا، جلسے و جلوس کا اہتمام
Flag Counter