Maktaba Wahhabi

284 - 379
ماہِ رجب اور اس کی بدعات اسلامی سال کا ساتواں مہینہ رجب ہے۔ وجۂ تسمیہ لفظ رجب ترجیب سے ہے جس کے معنیٰ تعظیم کے ہیں، اس مہینے کی تعظیم اور حرمت کی وجہ سے اس کا نام ’’رجب‘‘ رکھا گیا کیونکہ عرب اس مہینے میں لڑائی سے کلیتاً گریز کرتے تھے۔[1] فضائل بعض ماہ مبارک ایسے ہیں جن کی خاص فضیلت احادیث میں بیان کی گئی ہے اور ان میں بعض امور خیر کی ترغیب و تلقین کی گئی ہے، جیسے شعبان، رمضان اور ذوالحجہ وغیرہ ہیں۔ لیکن رجب کا مہینہ ایسا ہے جس کی کوئی امتیازی فضیلت کسی صحیح حدیث میں وارد نہیں۔ سوائے اس فضیلت کے کہ ماہِ رجب چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔ رجب کے علاوہ ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم (متواتر تینوں مہینے) حرمت والے ہیں۔ ان چار مہینوں میں اسلام سے قبل بھی اہل عرب جنگ وجدال کو ناپسند کرتے تھے اور قرآن کریم کی رو سے تو یہ چاروں مہینے ابتدائے آفرینش ہی سے قابلِ احترام ہیں
Flag Counter