ان آیات سے بھی یہی واضح ہوتا ہے کہ وہ قیامت کے بارے میں یقین کی حد تک انکاری تھے اور ترددوشک محض اسی درجہ میں تھا جو عموماً سنی ہوئی بات کے بارے میں بعض اوقات پیدا ہو جاتا ہے۔ حضرت اکبر الہٰ آبادی نے ایسے لوگوں کے بارے میں ہی فرمایا ہے ۔ ؎ جو ذکر آتا ہے آخرت کا تو آپ ہوتے ہیں صاف منکر خدا کی نسبت بھی دیکھتا ہوں یقین رفت وگمان کافی |
Book Name | تفسیر سورۂ ق |
Writer | ارشاد الحق اثری |
Publisher | ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد |
Publish Year | جنوری 2010ء |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 190 |
Introduction |