Maktaba Wahhabi

86 - 190
اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ، ہم اس کے کسی رسول کے درمیان تفریق نہیں کرتے۔‘‘ کہ بعض کو تسلیم کریں اور بعض کا انکار کریں،اس لیے ایک رسول کا انکار درحقیقت تمام رسولوں کا انکار ہے اسی بنا پر فرمایا گیا ہے کہ ان قوموں نے سب رسولوں کو جھٹلایا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ رسول کی تفخیم وتکریم کی بنا پر جمع کا لفظ استعمال ہوا ہو۔ اور بعض نے کہا ہے کہ یہ لوگ بالکلیہ منکرینِ رسالت تھے، تو گویا رسالت کا انکار تمام رسولوں کا انکار ہے۔ یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے کہ ان اقوام کی تباہی وبربادی کا سبب’’رسول‘‘ کی تکذیب ہے، کسی قوم کی طرف رسول کو بشیر ونذیر بنا کر بھیجا جاتا ہے اور وہی اللہ تعالی کی طرف سے اس کے بندوں پر حجت ہوتا ہے، اور اس اتمامِ حجت کے بعد قوم کی نافرمانی کے نتیجے میں اس قوم پر اللہ تعالیٰ کا عذاب مسلط ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جابجا اپنے نبی کی مخالفت پر عذاب سے خبردار کیا ہے، مگر یہاں اس کا بیان تطویل کا باعث بنے گا۔
Flag Counter