’’اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء کے اجساد کو حرام قرار دیا ہے۔‘‘انبیائے کرام کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ اپنے جس بندے کا چاہیں جسدِ خاکی باقی رکھنے پر قادر ہیں۔ عامۃ الناس کے بارے میں یہی حکم ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کے علاوہ ان کے اجساد محفوظ نہیں رہتے ، اسی سے انسان کو اللہ تعالیٰ دوبارہ پیدا کریں گے، جس طرح درختوں اور جڑ ی بوٹیوں کے بیج زمین میں پیوست ہو جاتے ہیں اور وقت آنے پر وہ زمین سے نکلتے ہیں اور زمین لہلہا اٹھتی ہے۔ اسی طرح اس ریڑھ کی ہڈی سے وقتِ موعود پر انسان پیدا ہوکر اٹھیں گے، یہ سب کچھ اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں۔
|