گران اور پورٹیریٹ کلاس کو اوپر لانے کے لیے ایک پورا انقلاب برپا کیا جس میں محنت کی عظمت کو بظاہر انھوں نے اجاگر کرنے کی کوشش کی،نتیجہ کیا ہوا کیونکہ ان کی سوچ بھی غیر فطری تھی انسانی فطرت کےساتھ ہم آہنگ نہیں تھی لہٰذا دنیا کے اندر ہم نے دیکھا کہ صرف سات آٹھ دہائیاں گزارنے کے بعد ہماری نظروں کے سامنے وہ پورا کا پورا نظام جو ہے وہ کلیپس ہوگیا بعینہ مغرب کے اندر جو انہوں نے سرمایہ کارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام جو جاری رکھا ہوا ہے اسکے اندر محنت کی عظمت کونیگیٹ کیا گیااور سرمایہ کی محنت کودنیا کے اندر غالب کیا گیا ہے کیونکہ وہ بھی غیر فطری نظام ہے یہ یقینی امر ہے اور اس بات کے لیے کسی بڑی عقل کی ضرورت نہیں ہے اور میں علیٰ وجہ البصیرت اس بات کو کہہ سکتا ہوں کہ جس طرح دنیا نے یہ بات دیکھی کہ کیمونیزم اور اشتراکیت اور اشتمالیت دنیا کے اندر وہ سرنگوں ہوئی اور دنیا کے اندر کلیپس ہوئی اس نے شکست کھائی بعینہ مغرب کا سرمایہ دارانہ نظام بھی حالت نزع میں ہے اور بہت جلد وہ دنیا کے اندر کلیپس ہونے والا ہے اور میں توجہ دلانا چاہتا ہوں اُن حضرات کو جو دنیا کی بینکنگ کی تاریخ کے ساتھ آگاہ ہیں کہ اب مجھے بتایا جائے کہ صرف امریکہ کےاندر ہر سال کتنے بینک دیوالیہ ہوتے ہیں اور کس طرح سے ان کی بینک کرپسی کا اعلان کیا جاتا ہے اور کس طرح سے یہ بینکاری کا وہ نظام جو سُودی معیشت پر مبنی ہے پے درپے دنیا کے لیے کس طرح روبزوال ہے، اسلام کا نظام واحد دنیا کے اندر ایسا نظام ہے جس نے سرمایہ اور محنت کے اندر ایک عدل پیدا کرنے کی کوشش کی ہے یہ جو ہمارے علماء آپ کے سامنے یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی معیشت مضاربت پر مبنی ہونی چاہیے ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ یہ مضاربت پر مبنی معیشت ہے کیا؟ مضاربت پر مبنی معیشت پر الگ سے ایک بہت بڑے لیکچر کی ضرورت ہے اور وہ دیا جاسکتا ہے لیکن اس مختصر اور محدود وقت کے اندر آپ کو عرض کرنا چاہتا ہوں کہ
|