بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تقدیم
(محقق العصر علامہ ڈاکٹر عبدالرشید صاحب اظہر حفظہ اللہ)(اسلام آباد):صدر مجلس اِسلامی پاکستان
سودی نظام اور اِسلامی بینکاری کا علمی جائزہ
الْحَمْدُ للّٰه َالصَّلاَةُ وَالسَّلاَمُ عليٰ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلَّمَ.....
أَمَّا بَعْدُ:
اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کیلئے جو دین نازل فرمایا وہ اسلام ہے ،اوراسلام ایک مکمل نظام زندگی اور ضابطہ حیات ہے،قرآن کریم جس کی تلاوت کو اللہ نے عبادت قراردیا اور اس کے اتباع کا حکم دیا،اور اس کے احکام پر عمل کو ہم پر فرض ہر لازم کیا،اس میں تقریباً پانچ سو کے قریب آیاتِ احکام ہیں،جن میں اصول تشریع اور قواعد کلیہ بیان ہوئے۔عقیدے،اخلاق اور اعمال کے بارے میں تفصیلات ذکر ہوئیں۔ اہل علم وتحقیق نے ان آیات کی الگ اور مستقل تفسیریں بھی لکھیں، جنہیں ”تفسیرآیات الآحکام“ کا نام دیا گیا۔
ان آیات میں عبادات کے احکام ہیں۔
|