Maktaba Wahhabi

مشاجرات صحابہ اور سلف کا مؤقف

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم الاثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

الزبیر رحمھم اللّٰہ أجمعین ومن کان معھم لاتخاصم فیھم وکل امرھم الی اللّٰہ ‘‘ الخ (شرح السنۃ ص 109‘ طبقات الحنابلۃ ص 34 ج 2) حضرت علی رضی اللہ عنہ، معاویہ رضی اللہ عنہ، عائشۃ رضی اللہ عنہا، طلحہ رضی اللہ عنہ اور الزبیر رضی اللہ عنہ ان سب پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو۔ ان کی باہم لڑائی کے بارے میں خاموشی اختیار کرو۔ ان کے بارے جھگڑا نہ کرو۔ اور ان کے معاملے کواللہ تعالیٰ کے سپرد کر دو۔‘‘ اسی طرح انہوں نے شرح السنۃ ص 112‘ طبقات ص 35‘36ج 2 میں کہا ہے کہ جو صحابہ کرام پر طعن کرتا ہے وہ بدعتی ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی کسی کمزوری کو بیان نہ کرو اور نہ ہی کسی سے ان کے حق میں کوئی ایسی بات سنو، کیونکہ ایسی باتیں سننے سے دل سلامت نہیں رہتا۔ (ملخصاً) اسی سلسلے میں ان کے جذبات کا اندازہ کیجئے، لکھتے ہیں : ’’واعلم أنہ من تناول أحداً من أصحاب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فاعلم أنہ أراد محمداً صلی اللّٰہ علیہ وسلم وقد آذاہ فی قبرہ‘‘ (شرح السنۃ ص 120‘ طبقات الحنابلۃ ص 37ج 2) ’’خوب جان لو کہ جو کسی ایک صحابی کی تنقیص کرتا ہے تو سمجھ لو وہ دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تنقیص کا ارادہ کرتا ہے اور آپ کو آپ کی قبر مبارک میں تکلیف پہنچاتا ہے۔ ‘‘ اعاذنا اللّٰہ منہ۔ اس مسئلہ میں صراط مستقیم کی نشاندہی کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’من قدم الاربعۃ علی جمیعھم وترحم علی الباقین وکف عن زللھم فھو علی طریق الاستقامۃ والھدی فی ھذا الباب‘‘ (طبقات الحنابلۃ ص 41 ج 2) جو چاروں خلفاء کو سب سے مقدم رکھتا ہے اور باقی صحابہ رضی اللہ عنہم کے حق میں رحمت کی دعا کرتا ہے اور ان کی زلات سے اجتناب کرتا ہے تو وہ اس مسئلہ میں استقامت اور ہدایت پر ہے۔
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
11صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ناگوار بات سننا گوارا نہ تھا
11سبِّ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ممانعت
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے درگزر کرنے کا حکم
25حضرت عمر رحمہ اللہ بن عبدالعزیز کا فرمان
26امام شافعی رحمہ اللہ کا فرمان
27امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے ارشادات
31امام معافی رحمہ اللہ بن عمران کا فرمان
32کیا حضرت معاویہ کاتب وحی تھے؟
33امام العوام رحمہ اللہ بن حوشب کا فیصلہ
34امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا فرمان
35امام حماد رحمہ اللہ بن اسامہ کا قول
36امام ابن بطہّ کا فرمان
38امام الحسن رحمہ اللہ بن علی البربھاری کے فرمودات
41امام محمد بن الحسین الآجری رحمہ اللہ کا فرمان
42امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
46امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا موقف
47امام طحاوی رحمہ اللہ کی وضاحت
50امام ابو زرعہ رحمہ اللہ رازی اورامام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ کی وضاحت
51امام بخاری رحمہ اللہ اور ان کے 1080شیوخ کا عقیدہ
52امام علی رحمہ اللہ بن مدینی کا عقیدہ
53امام غزالی رحمہ اللہ کی نصیحت
55امام ابن دقیق العید رحمہ اللہ کا عقیدہ
55علامہ قاضی عیاض رحمہ اللہ کی وضاحت
57حضرت شیخ عبدالقادر رحمہ اللہ جیلانی کا فرمان
59امام الحرمین رحمہ اللہ کا فرمان
60امام نووی رحمہ اللہ کا فرمان
62اکثر صحابہ رضی اللہ عنہم قتال سے علیحدہ کیوں رہے ؟
65شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی وضاحت
68امام صابونی رحمہ اللہ کا فرمان
69علامہ ابن حزم رحمہ اللہ کا موقف
72علامہ ابن خلدون رحمہ اللہ کا تبصرہ
73علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کا فرمان
76امام ابن اثیر رحمہ اللہ کی وضاحت
77علامہ ابن ابی العز رحمہ اللہ کا موقف
77حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا فرمان
78علامہ سبکی رحمہ اللہ کی وضاحت
80علامہ الآمدی رحمہ اللہ کا فرمان
81حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا فرمان
83حافظ سخاوی رحمہ اللہ کا فرمان
84علامہ ابن الہمام رحمہ اللہ کا فرمان
85علامہ ابن العربی رحمہ اللہ کا فیصلہ
86علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ کا بیان
88علامہ شعرانی رحمہ اللہ کا فرمان
89علامہ محب رحمہ اللہ کا فرمان
90علامہ قرطبی رحمہ اللہ کا تبصرہ
93مقتولین کا حکم
98امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کا موقف
99امام ابوالحسن رحمہ اللہ الا شعری کا عقیدہ
100حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کی تصریحات
105علامہ تفتا زا نی رحمہ اللہ کا فیصلہ
106علامہ السفارینی رحمہ اللہ کا بیان
109امام الہند شاہ ولی اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ کا فیصلہ
110حضرت قاضی ثناء اﷲ پانی پتی رحمۃ اﷲ علیہ کا موقف
111سراج الہند حضرت شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ محدث دہلوی
114علامہ پرھاری رحمہ اللہ کا موقف
116نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کا بیان
116شیخ الکل حضرت میاں نذیر حسین رحمہ اللہ محدث دہلوی کا فتویٰ
Flag Counter