Maktaba Wahhabi

مشاجرات صحابہ اور سلف کا مؤقف

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم الاثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

بدر میں بھی شریک نہ تھے؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا :ہاں معلوم ہے۔ اس نے کہا: آپ جانتے ہیں کہ وہ بیعت رضوان میں بھی شریک نہ تھے؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا:ہاں معلوم ہے۔ اس نے اﷲ اکبر کہا۔(یعنی اتنی غلطیوں کے باوجود وہ خلیفہ کیسے) حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا:ادھر آؤ، میں تمھیں ان باتوں کی حقیقت بتلاتا ہوں ۔ احد کی لڑائی میں بھاگ جانا تو میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲتعالیٰ نے ان کا قصور معاف کر دیا اور انھیں بخش دیا۔ رہا بدرمیں شریک نہ ہونا تواس کا سبب یہ تھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی (رقیہ رضی اللہ عنہا) تھیں ۔ وہ بیمار تھیں جس کی بنا پر انھیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (تم ان کی خدمت مدا رت میں رہو) تمھیں بدر میں شریک ہونے والے کے برابر اجر وثواب اور مال غنیمت میں برابر کا حصہ ملے گا۔ رہا بیعت ِرضوان میں غائب ہونا (تو اس میں بھی ان کی فضیلت ہے) اگر اہلِ مکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے زیادہ کوئی عزت والا ہوتا تو اس کو بھیجتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو ان کی طرف بھیجا۔ حضرت عثمان وہاں گئے ہوئے تھے کہ بیعت رضوان ہوئی۔ اس پر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سیدھے ہاتھ سے اشارہ فرمایا:یہ عثمان کا ہاتھ ہے اور اس کو اپنے بائیں ہاتھ پر مارا اور فرمایا:یہ عثمان کی بیعت ہے۔ پھر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس شخص سے کہا : یہ تینوں جواب اپنے ساتھ لے جانا۔ (بخاری ج 1ص 523) حضرت عبداﷲ بن عمررضی اللہ عنہما نے جو فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ نے انھیں معاف کر دیا تو یہ اسی آیت کی بنا پر فرمایا۔ ان الذین تولوا منکم یوم التقی الجمعان انما استزلھم الشیطان ببعض ما کسبوا ولقد عفا اللّٰہ عنھم ان اللّٰہ غفور حلیم۔ (آل عمران : 155) جیسا کہ ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں ۔ اندازہ کیجیے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے عداوت میں کیا کیا باتیں بنائی گئیں اور حقائق کے بالکل برعکس کس قد ر غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔ [1]
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
11صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ناگوار بات سننا گوارا نہ تھا
11سبِّ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ممانعت
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے درگزر کرنے کا حکم
25حضرت عمر رحمہ اللہ بن عبدالعزیز کا فرمان
26امام شافعی رحمہ اللہ کا فرمان
27امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے ارشادات
31امام معافی رحمہ اللہ بن عمران کا فرمان
32کیا حضرت معاویہ کاتب وحی تھے؟
33امام العوام رحمہ اللہ بن حوشب کا فیصلہ
34امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا فرمان
35امام حماد رحمہ اللہ بن اسامہ کا قول
36امام ابن بطہّ کا فرمان
38امام الحسن رحمہ اللہ بن علی البربھاری کے فرمودات
41امام محمد بن الحسین الآجری رحمہ اللہ کا فرمان
42امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
46امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا موقف
47امام طحاوی رحمہ اللہ کی وضاحت
50امام ابو زرعہ رحمہ اللہ رازی اورامام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ کی وضاحت
51امام بخاری رحمہ اللہ اور ان کے 1080شیوخ کا عقیدہ
52امام علی رحمہ اللہ بن مدینی کا عقیدہ
53امام غزالی رحمہ اللہ کی نصیحت
55امام ابن دقیق العید رحمہ اللہ کا عقیدہ
55علامہ قاضی عیاض رحمہ اللہ کی وضاحت
57حضرت شیخ عبدالقادر رحمہ اللہ جیلانی کا فرمان
59امام الحرمین رحمہ اللہ کا فرمان
60امام نووی رحمہ اللہ کا فرمان
62اکثر صحابہ رضی اللہ عنہم قتال سے علیحدہ کیوں رہے ؟
65شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی وضاحت
68امام صابونی رحمہ اللہ کا فرمان
69علامہ ابن حزم رحمہ اللہ کا موقف
72علامہ ابن خلدون رحمہ اللہ کا تبصرہ
73علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کا فرمان
76امام ابن اثیر رحمہ اللہ کی وضاحت
77علامہ ابن ابی العز رحمہ اللہ کا موقف
77حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا فرمان
78علامہ سبکی رحمہ اللہ کی وضاحت
80علامہ الآمدی رحمہ اللہ کا فرمان
81حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا فرمان
83حافظ سخاوی رحمہ اللہ کا فرمان
84علامہ ابن الہمام رحمہ اللہ کا فرمان
85علامہ ابن العربی رحمہ اللہ کا فیصلہ
86علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ کا بیان
88علامہ شعرانی رحمہ اللہ کا فرمان
89علامہ محب رحمہ اللہ کا فرمان
90علامہ قرطبی رحمہ اللہ کا تبصرہ
93مقتولین کا حکم
98امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کا موقف
99امام ابوالحسن رحمہ اللہ الا شعری کا عقیدہ
100حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کی تصریحات
105علامہ تفتا زا نی رحمہ اللہ کا فیصلہ
106علامہ السفارینی رحمہ اللہ کا بیان
109امام الہند شاہ ولی اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ کا فیصلہ
110حضرت قاضی ثناء اﷲ پانی پتی رحمۃ اﷲ علیہ کا موقف
111سراج الہند حضرت شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ محدث دہلوی
114علامہ پرھاری رحمہ اللہ کا موقف
116نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کا بیان
116شیخ الکل حضرت میاں نذیر حسین رحمہ اللہ محدث دہلوی کا فتویٰ
Flag Counter