Maktaba Wahhabi

مشاجرات صحابہ اور سلف کا مؤقف

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم الاثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

بن جبیر رحمہ اللہ، عطاء رحمہ اللہ، مجاہد رحمہ اللہ، سفیان ثوری رحمہ اللہ اور اعمش رحمہ اللہ کا بھی یہی قول ہے۔ (ابن کثیرص 360ج4) اسی لیے حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں طعن و ملامت کرنے والوں کو ٹوکا کہ جب اﷲ تعالیٰ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں بھلائی کا فیصلہ فرما چکے ہیں تو تم ان کے بارے میں یاواگوئی کرکے اپنا نامہء اعمال سیاہ نہ کرو۔ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے شربِ خمر کا جرم سرزد ہوا، تو بعض سے زنا کا، حد لگی اور وہ اس جرم سے بری الذمہ قرار پائے۔ ان زلات کے باوجود ان کا احترام واجب ہے۔ کسی کو اجازت نہیں کہ وہ ان پر زبان طعن دراز کرے۔غزوہ احد کے موقع پر جب شدید رن پڑا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تتر بتر ہو گئے۔ اور بعض میدان چھوڑ کر مدنیہ طیبہ بھاگ نکلے جن کے بارے میں اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے: ان الذین تولوا منکم یوم التقی الجمعان انما استزلھم الشیطان ببعض ما کسبوا ولقد عفا اللّٰہ عنھم ان اللّٰہ غفور حلیم۔ (آل عمران : 155) ’’کہ تم میں سے جو لوگ مقابلے کے دن پیٹھ پھیر گئے تھے ان کی اس لغزش کا سبب یہ تھا کہ ان کی بعض کمزوریوں کی وجہ سے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگا دیئے تھے۔ اللہ نے انہیں معاف کر دیا۔ اللہ بڑا درگزر کرنے والا اور بردبار ہے۔‘‘ غور فرمائیے! اﷲ سبحانہ و تعالیٰ نے تو اس کوتاہی کے مرتکبین کو معاف فرما دیا مگر جن کے دلوں میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور بالخصوص حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں سوئے ظن پایا جاتا ہے وہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اعلان معافی کے باوجود انھیں معاف کرنے کو تیار نہیں ۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف مصر کے رہنے والے پیش پیش تھے۔ صحیح بخاری میں ہے کہ اہل مصر ہی میں سے ایک شخص نے حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ آپ کو معلوم ہے عثمان رضی اللہ عنہ احد کے روز بھاگ گئے تھے؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا :معلوم ہے۔ اس نے کہا: آپ کے علم میں ہے کہ وہ غزوہ
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
11صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ناگوار بات سننا گوارا نہ تھا
11سبِّ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ممانعت
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے درگزر کرنے کا حکم
25حضرت عمر رحمہ اللہ بن عبدالعزیز کا فرمان
26امام شافعی رحمہ اللہ کا فرمان
27امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے ارشادات
31امام معافی رحمہ اللہ بن عمران کا فرمان
32کیا حضرت معاویہ کاتب وحی تھے؟
33امام العوام رحمہ اللہ بن حوشب کا فیصلہ
34امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا فرمان
35امام حماد رحمہ اللہ بن اسامہ کا قول
36امام ابن بطہّ کا فرمان
38امام الحسن رحمہ اللہ بن علی البربھاری کے فرمودات
41امام محمد بن الحسین الآجری رحمہ اللہ کا فرمان
42امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
46امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا موقف
47امام طحاوی رحمہ اللہ کی وضاحت
50امام ابو زرعہ رحمہ اللہ رازی اورامام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ کی وضاحت
51امام بخاری رحمہ اللہ اور ان کے 1080شیوخ کا عقیدہ
52امام علی رحمہ اللہ بن مدینی کا عقیدہ
53امام غزالی رحمہ اللہ کی نصیحت
55امام ابن دقیق العید رحمہ اللہ کا عقیدہ
55علامہ قاضی عیاض رحمہ اللہ کی وضاحت
57حضرت شیخ عبدالقادر رحمہ اللہ جیلانی کا فرمان
59امام الحرمین رحمہ اللہ کا فرمان
60امام نووی رحمہ اللہ کا فرمان
62اکثر صحابہ رضی اللہ عنہم قتال سے علیحدہ کیوں رہے ؟
65شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی وضاحت
68امام صابونی رحمہ اللہ کا فرمان
69علامہ ابن حزم رحمہ اللہ کا موقف
72علامہ ابن خلدون رحمہ اللہ کا تبصرہ
73علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کا فرمان
76امام ابن اثیر رحمہ اللہ کی وضاحت
77علامہ ابن ابی العز رحمہ اللہ کا موقف
77حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا فرمان
78علامہ سبکی رحمہ اللہ کی وضاحت
80علامہ الآمدی رحمہ اللہ کا فرمان
81حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا فرمان
83حافظ سخاوی رحمہ اللہ کا فرمان
84علامہ ابن الہمام رحمہ اللہ کا فرمان
85علامہ ابن العربی رحمہ اللہ کا فیصلہ
86علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ کا بیان
88علامہ شعرانی رحمہ اللہ کا فرمان
89علامہ محب رحمہ اللہ کا فرمان
90علامہ قرطبی رحمہ اللہ کا تبصرہ
93مقتولین کا حکم
98امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کا موقف
99امام ابوالحسن رحمہ اللہ الا شعری کا عقیدہ
100حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کی تصریحات
105علامہ تفتا زا نی رحمہ اللہ کا فیصلہ
106علامہ السفارینی رحمہ اللہ کا بیان
109امام الہند شاہ ولی اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ کا فیصلہ
110حضرت قاضی ثناء اﷲ پانی پتی رحمۃ اﷲ علیہ کا موقف
111سراج الہند حضرت شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ محدث دہلوی
114علامہ پرھاری رحمہ اللہ کا موقف
116نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کا بیان
116شیخ الکل حضرت میاں نذیر حسین رحمہ اللہ محدث دہلوی کا فتویٰ
Flag Counter