Maktaba Wahhabi

6 - 222
رسالہ کے آغاز میں کچھ اہم امور بطورِ مقدمہ مذکور ہیں،اس کے بعدبطورِ تمہید دس انتہائی قیمتی آداب کا ذکر ہے ،جو ایک مسلم خاتون کا لازمی اثاثہ ہیں،ہم اپنی ہر بہن اوربیٹی کو ان آداب سے آراستہ وپیراستہ ہونے کی دعوت دیں گے۔ یہ رسالہ دوابواب پر مشتمل ہے،پہلے باب میں چہرے کے پردے کے وجوب کا بیان ہے اور جولوگ چہرہ ڈھانپنے کے وجوب کے قائل نہیں ہیں ان کے شبہات کا رد ہے،یہ رد بارہ فصول پرمحیط ہے۔ جبکہ دوسرا باب ہاتھوں کے پردے کے وجوب کے تعلق سے قائم کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے کچھ لوگوں کے شبہات کانہایت علمی رد ہے،یہ باب تین فصلوں پر مشتمل ہے۔ رسالہ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ تمام ادلہ کی تخریج کردی گئی ہے۔ جو ا س کے حواشی میں موجود ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد اپنی امت کیلئے سب سے خطرناک اورنقصان دہ فتنہ، عورت کوقرار دیا ہے ،آج کے اس پرفتن دور میں عورت کس قدر شرعی حجاب کی محتاج ہے، کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں اورجملہ صحابیات کو پردہ کاحکم دیا حالانکہ باہر معاشرہ میں ابوبکرصدیق وعمرفاروق رضی اللہ عنہماودیگرپاک باز صحابہ ہواکرتے تھے، تو آج کے دورمیں جبکہ بے حیائی کا ایک طوفانِ بدتمیزی بپاہے،شیطان اور اس کے چیلوں کی پرفتن دعوتیں اپنے شباب پرہیں،توایک عفت مآب بہن کیلئے کس قدر اپنی حشمت وحیاء کی حفاظت ضروری قرار پائے گی۔ فتنوں کے دورمیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کیلئے بھی گھرکی چاردیواری کو کافی قرارد یاہے،توایک خاتون کیلئے کس قدر ضروری ہوگا؟
Flag Counter