Maktaba Wahhabi

60 - 166
میں اس کے نظریات کا تنقیدی جائزہ لیا ہے۔ ولیم منٹگمری واٹ (William Montgomery Watt) ولیم منٹگمری واٹ William Montgomery Watt (۱۹۰۹۔۲۰۰۶ء) بھی ایک برطانوی مستشرق اور رچرڈ بیل کا شاگرد تھا۔ رچرڈ بیل کی طرح اس کا تعلق بھی علوم اسلامیہ اور عربی زبان میں بطور استاذ، یونیورسٹی آف ایڈنبرا (University of Edinburgh) سے رہاہے۔ قرآن مجید پر اس کا ایک مقدمہ "Introduction to the Quran" کے نام سے ہے جو ۱۹۷۷ء میں پہلی مرتبہ شائع ہوا۔ اس کی دیگر معروف کتب میں سیرت پر دو کتابیں "Muhammad at Mecca" اور "Muhammad at Medina" ہیں جو بالترتیب ۱۹۵۳ء اور ۱۹۵۶ء میں شائع ہوئیں۔ اس کے علاوہ کتب میں "Islamic Philosophy and Theology" اور "Islamic Political Thought" شامل ہیں۔ منٹگمری واٹ کو آخری مستشرق "The Last Orientalist" کا ٹائٹل دیا گیا۔ 15 قرآن مجید پر مقدمہ کو منٹگمری واٹ نے گیارہ فصلوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلی فصل میں مصنف نے جزیرہ عرب کے تاریخی سیاق (Historical Context)کو بیان کیا ہے۔ دوسری فصل تجربہ ٔنبوت (Prophetic Experience) کے بارے میں ہے۔ تیسری فصل قرآنی نص کی تاریخ (The History of the Text of the Quran) کے بارے ہے جبکہ چوتھی قرآن کی شکل (The External Form of the Quran) سے بحث کرتی ہے۔ پانچویں فصل قرآن کے امتیازات (The Features of Quranic Style) اورچھٹی فصل قرآنی تشکیل (The Shaping of the Quran)کے موضوع پر ہے۔ ساتویں فصل قرآن مجید کی زمانی ترتیب (The Chronology of the Quran)اور آٹھویں قرآن حکیم کے ناموں(The Names of the Revealed Message) کے بارے ہے۔ نویں فصل قرآن مجید کے تفسیری رجحانات (The Doctrines of the Quran)
Flag Counter