Maktaba Wahhabi

103 - 166
literary period, roughly from A.H. 150 to 250, between Abu Hanifa and the classical collections of traditions, with a few extensions into the first half of the second century. 27 اگرچہ اس گھڑنے کی ابتدا اس کے بقول دوسری صدی ہجری کے نصف اول میں ہو چکی تھی۔ اس کا کہنا ہے: Without attempting a rash generalization, we are therefore justified in looking to the first half of the second century A.H. for the origin of the bulk of legal traditions with which the literary period starts. 28 شاخت کے نزدیک فقہ اسلامی کی تدوین کے زمانہ میں مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات کو بے ترتیبی سے جمع کر کے احادیث کی اسناد گھڑی گئیں۔ اس کا کہنا ہے: In particular, we shall see in the following chapter that some of those isnads which the Muhammadan scholars esteem most highly are the result of widespread fabrication in the generation preceding [Imam] Malik. The isnads were often put together very carelessly. Any typical representative of the group whose doctrine was to be projected back on to an ancient authority, could be chosen at random and put into the isnad. 29 احادیث کے وضع کیے جانے کے اپنے نقطہ نظر کی وضاحت میں مثال بیان کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ مسلمان علماء کے ہاں (مالک عن نافع عن عبد اللّٰہ بن عمر) ایک ایسی سند ہے جسے بہت زیادہ مستند سند (Golden Chain) شمار کیا جاتا ہے۔ اِس حد تک تو اُس کی بات درست ہے کہ محدثین نے اس سند کو ’سلسلۃ الذھب‘ کا نام دیا ہے کہ اس میں امام مالک، امام نافع سے روایت کر رہے ہیں جو عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام بھی ہیں۔ اس سلسلہ سند میں امام مالک رحمہ اللہ ، حدیث کی کتاب ’’مؤطا امام مالک‘‘ کے مصنف، اور صحابی رسول عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے مابین صرف ایک واسطہ
Flag Counter