Maktaba Wahhabi

39 - 166
اس نے قرآن مجید کے تصور توحید اور اسماء وصفات جیسے مضامین کے مصادر متعین کرنے کی کوشش کی ہے37۔ نویں فصل قرآنی قصوں کے یہودیت وعیسائیت سے ماخوذ ہونے کے بارے ہے جبکہ دسویں فصل شریعت اسلامیہ مثلاً نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، سود، شراب اور جواء وغیرہ کے بارے ہے۔ 38 ڈاکٹرزکریا علی محمود الخضر نے اپنی کتاب ’’آراء المستشرق ریتشارد بیل فی نظم سورۃ المؤمنین: عرض ونقد‘‘ میں رچرڈ بیل کے سورۃ مؤمنون کے بارے نظریات کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر مہر علی نے "The Quran and the Orientalists" اور ڈاکٹر محمد خلیفہ نے "The Sublime Quran and Orientalism" میں رچرڈبیل کے قرآن مجید پر اعتراضات کے جواب دیے ہیں۔ ڈاکٹر عمر بن ابراہیم رضوان نے بھی اپنے مقالہ ’’آراء المستشرقین حول القرآن الکریم وتفسیرہ: دراسۃ ونقد‘‘ میں رچرڈ بیل کے خیالات کا مفصل رد پیش کیا ہے۔ آرتھر جیفری (Arthur Jeffery) آرتھر جیفری Arthur Jeffery (۱۸۹۲۔۱۹۵۹ء) کینیڈین نژاد آسٹریلین مستشرق تھا۔ کولمبیا یونیورسٹی، نیویارک میں سامی زبانوں(Semitic Languages) کا پروفیسر رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے اسلامی مخطوطات (Manuscripts) کو اس نے اپنی تحقیق کا موضوع بنایا۔ قرآن مجید پر بھی اس کا کافی کام ہے جن میں "Materials for the History of the text of the Quran" اور"The Foreign Vocabulary of the Quran" اہم کتب ہیں۔ علاوہ ازیں تحقیقات میں"The Textual History of the Quran" اور "The Mystic Letters of the Koran" اور "A Variant Text of the Fatiha" اور "The Orthography of the Samarqand Codex" مقالہ جات اہم ہیں۔39 ان کتابوں میں جیفری کی معروف ترین کتاب "Materials for the History of the Text of the Quran"ہے جو ابن ابی داؤدرحمہ اللہ کی کتاب ’’کتاب المصاحف‘‘ کو بنیاد بنا کر لکھی گئی ہے۔آرتھر جیفری کی تمام کتابوں اور مقالہ
Flag Counter