Maktaba Wahhabi

125 - 166
فساد فی الارض اور دہشت گردی قرار دیا ہے اور اس قسم کے جرائم کے لیے ایسی ہی سخت سزا بیان کی ہے۔ 24 ولیم میور (William Muir) ولیم میور William Muir (۱۸۱۹۔۱۹۰۵ء) ایک اسکاٹش مستشرق ہے جو ۱۹۰۵ء میں پیدا ہوا۔ گلاسگو اور ایڈنبرا کی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی۔۱۸۳۷ء کو بنگال سول سروس کو جوائن کیااور شمال مغربی صوبوں کے گورنر کے سیکریٹری کے طور اپنی سروس کا آغاز کیا۔ ۱۸۶۵ء میں انڈین گورنمنٹ کا سیکریٹری خارجہ مقرر ہوا۔ ۱۸۶۸ء میں اسے شمال مغربی صوبوں کا لیفٹیننٹ گورنر بنا دیا گیا۔ ۱۸۸۴ء میں شاہی ایشیائی سوسائٹی (Royal Asiatic Society) کا صدر بنا۔ ۱۸۸۵ء میں ایڈنبرا یونیورسٹی کا پرنسپل منتخب ہوااور ۱۹۰۳ء میں ریٹائر ہوا۔ یہیں پر ۱۹۰۵ء میں اس کی وفات ہوئی۔ 25 معروف کتب میں "The Life of Mahomet and History of Islam to the Era of the Hegira" ہے، جس کی پہلی دو جلدیں ۱۸۵۸ء اور تیسری چوتھی جلد ۱۸۶۱ء میں شائع ہوئیں۔ یہی کتاب بعد میںتہذیب وتنقیح کے ساتھ"The Life of Mahomet from Original Sources" کے نام سے ۱۸۷۸ء میں شائع ہوئی۔ خلافت پر ایک کتاب"The Caliphate: Its Rise, Decline and Fall" کے نام سے لکھی۔ علاوہ ازیں کتب سیرت اور تاریخ میں"Mahomet and Islam" اور "The Rise and Decline of Islam" ہیں۔ ۱۸۹۷ء میں سیرت پر ایک کتاب "The Mohammedan Controversy" کے نام سے بھی شائع ہوئی۔ 26 سر ولیم میور کی معروف کتاب "The Life of Mahomet" ہے ۔ ہمارے پاس اس کا ۱۹۲۳ء کا ایڈیشن ہے جو "The Life of Mohammad" کے نام سے شائع ہوا۔کتاب کو دو حصوں "Mohammad Till The Hijra" اور "Mohammad at Medina" میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کتاب ۳۷ ابواب اور۵۵۶ صفحات پر مشتمل ہے۔ سر سید احمد خان نے اس کتاب کا جواب دینے کی خاطر لندن کا سفر کیا اور
Flag Counter