Maktaba Wahhabi

57 - 166
’’آراء المستشرق ریجش بلاشیر فی الوحی المکی والمدنی من خلال کتابه القرآن: دراسة تقویمیة‘‘ میں اس پہلو سے بلاشیے کا مفصل رد پیش کیا ہے۔ دوسری اور تیسری فصل میں بلاشیے نے مکی سورتوں میں احوا لِ قیامت کے مضامین پر ارتکاز کی توجیہہ یہ بیان کی ہے کہ یہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی اِن موضوعات پر سوچ وبچارکی شدت ہے جس نے تخیل سے خود کلامی کی صورت اختیار کر لی، جیسا کہ ایک شاعر اپنے جذبات واحساسات اور ایک فلسفی اپنے فکر ونظر کو الفاظ کا جامہ پہنا دیتا ہے۔ بلاشیے کا یہ اعتراض وہی ہے جو اس سے پہلے فرانسیسی مستشرق پال کیزانووا Paul Casanova (۱۸۶۱۔۱۹۲۶ء) کر چکا ہے۔ بلاشیے، گولڈ زیہر اور کیزانووا کے علاوہ نولڈیکے سے بھی متاثر ہے6۔ اور اس شبہے کا جواب نولڈیکے کے بیان میں گزر چکا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر محمود ماضی نے ’’الوحی القرآنی فی المنظور الاستشراقی ونقدہ‘‘ میں وحی نفسی کے بارے مفصل گفتگو کی ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم عوض نے بلاشیے کے فرانسیسی ترجمہ قرآن پر مفصل نقد اپنی کتاب ’’المستشرقون والقرآن: دراسۃ لترجمات نفر من المستشرقین الفرنسیین للقرآن وآرائھم فیہ ‘‘ میں کی ہے۔ آرتھر جان آربری (Arthur John Arberry) آرتھر جان آربری Arthur John Arberry (۱۹۰۵۔۱۹۶۹ء) کی پیدائش ۱۲ مئی۱۹۰۵ء کو برطانیہ میں ہوئی۔ اس کی شہرت کی وجہ اس کا انگریزی ترجمہ قرآن "The Koran Interpreted" بنا7۔ قاہرہ یونیورسٹی، مصر میں کلاسیکیات میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ رہا ہے۔ بعد ازاں انڈیا آفس لائبریری، لندن میں اسسٹنٹ لائبریرین کے طور پرملازمت کی۔ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی منسٹری آف انفارمیشن سے وابستہ ہو گیا۔ ۱۹۴۴ء میں اسے یونیورسٹی آف لندن میں 'School of Oriental and African Studies (SOAS)' میں فارسی زبان کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا۔ ۱۹۴۷ء میں کیمبرج یونیورسٹی میں عربی زبان میں 'Sir Thomas Adams Professor'بن گیا۔ مولانا روم رحمہ اللہ اور علامہ اقبال رحمہ اللہ کے فارسی کلام کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ اس کا ترجمہ
Flag Counter