Maktaba Wahhabi

55 - 166
باب سوم مصادر قرآن اور مستشرقین ریجس بلاشیے (Regis Blacher) ریجس بلاشیے Regis Blacher (۱۹۰۰۔۱۹۷۳ء) ایک فرانسیسی مستشرق ہے۔ سوہبان یونیورسٹی (Sorbonne University)، فرانس میں عربی زبان وادب کا استاذ جبکہ یونیورسٹی آف پیرس میں انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز کا ڈائریکٹر رہا ہے۔ بلاشے نے ۱۹۵۶ء میں "The Quran" کے نام سے ایک کتاب شائع کی۔ اس نے "Introduction au Coran" کے نام سے فرانسیسی زبان میں قرآن مجید کا ایک مقدمہ بھی مرتب کیا۔ ۱۹۴۹۔۱۹۷۷ء کے دوران"The Koran: Translation as a Test for Reclassification of Suras" کے نام سے بھی فرانسیسی میں ترجمہ قرآن شائع کیا ،جس میں اس نے اپنے تئیں قرآن مجید کی سورتوں کو ترتیب نزولی کے اعتبار سے جمع کیا ہے۔ سیرت کا ایک ناقدانہ جائزہ اپنی کتاب"The Problem of Muhammad: Test Critical Biography of the Founder of Islam" میں لیا۔ علاوہ ازیں عربی ادب کی تاریخ پر تین جلدوں میں "History of Arabic Litrature" کے نام سے بھی ایک کتاب مرتب کی۔1 بلاشیے کی کتاب "Introduction au Coran" سات فصول پر مشتمل ہے اور عربی زبان میں اس کا ترجمہ رضا سعادۃ نے کیا ہے جو ’’دار الکتاب اللبنانی‘‘، بیروت سے شائع ہوئی ہے۔ اس رسالے کی پہلی فصل مصحف کی جمع وتدوین کے بارے ہے۔ بلاشیر کا خیال ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر یہودیت کا بہت اثر تھا اور آپ ان سے متاثر ہو کر اپنے دین، دین اسلام کے لیے ایک کتاب مرتب کرنا چاہتے تھے۔ پس آپ نے اپنے متبعین (followers) کے لیے ایک کتاب تیار کی، جس کی حضرت ابوبکر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم
Flag Counter