Maktaba Wahhabi

7 - 166
الإسلامی وعن الحضارة الإسلامیة"12 ’مستشرقین سے ہماری مرادوہ مؤلفین ہیں جو فکر اسلامی اور اسلامی تہذیب کے بارے میں لکھتے ہیں۔‘‘ مستشرق میں اصل مغربی ہونا ہے یا غیر مسلم ڈاکٹر اسماعیل محمد بن علی کا کہنا یہ ہے کہ اس بات پر تقریباً اتفاق ہے کہ مستشرق وہ ہے جو مغربی اسکالر ہو، چاہے مسلمان ہو یا غیر مسلم،لیکن نجیب العقیقی نے بعض مشرقی علماء کو بھی مستشرقین میں شمار کیا ہے۔ 13 ڈاکٹر علی بن ابراہیم نملۃ نے ڈاکٹر عمر فروخ پر نقد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستشرق کو مغرب کے ساتھ خاص کر دینا درست نہیں ہے،بلکہ مشرق میں رہنے والے مشرقی علوم کے ماہر عربی النسل اور عجمی یہود و نصاریٰ بھی مستشرقین میں شامل ہو سکتے ہیں۔14ہماری نظر میں بھی یہی رائے درست معلوم ہوتی ہے۔ لفظ مستشرق کا پہلی مرتبہ استعمال آرتھر جان آربری Arberry Arthur John (متوفی ۱۹۶۹ء) کے مطابق ۱۶۳۰ء میں پہلی دفعہ لفظ ’مستشرق‘ یونانی یا عیسائی کلیسا کے ایک پادری کے لیے استعمال ہوا۔ میکسیما ہوداسن Maxime Rodinson (متوفی ۲۰۰۴ء) کے مطابق یہ لفظ ۱۷۹۹ء میں فرنچ اور ۱۸۳۸ء میں انگریزی زبان میں پہلی بار استعمال ہوا۔ ڈاکٹر عمربن ابراہیم رضوان کا کہنا ہے کہ انگریزی زبان میں 'Orientalist' کے لفظ کا پہلی دفعہ استعمال ۱۷۷۹ء میں ہوا۔15. بعض اہل علم نے لکھا ہے کہ ۱۶۹۱ء میں ’صموئیل کلاک‘ Samuel Clarke (متوفی۱۷۲۹ء) نے ’انتھونی وڈ‘ Anthony Wood (متوفی ۱۶۴۳ء) کو’استشراقی‘ کا نام دیا۔16 عصر حاضر میں مستشرق کی متبادل اصطلاحات بیسویں صدی عیسوی کے نصف ثانی میں عالم اسلام میں تحریک استشراق اور مستشرقین کی جو خبر لی گئی ہے، اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اب مستشرقین اپنے لیے ’مستشرق‘ یا 'Orientalist' کا لفظ پسند نہیں کرتے ہیں۔ ۱۹۷۳ء میں پیرس میں مستشرقین کی ایک
Flag Counter