Maktaba Wahhabi

25 - 166
systematic thinker, but an Oriental visionary, brought up in crass superstition, and without intellectual discipline; a man whose nervous temperament had been powerfully worked on by ascetic austerities, and who was all the more irritated by the opposition he encountered, because he had little of the heroic in his nature. Filled with his religious ideas and visions he might well fancy he heard the angel bidding him to recite what was said to him. 4 نولڈیکے کے شائع شدہ تحقیقی مقالہ کی تین جلدوں میں سے پہلی جلد کا موضوع وحی کی نوعیت اوراس کی حیثیت کا تعین ہے۔ علاوہ ازیں اس جلد میں اس نے قرآن کریم کی مکی اور مدنی سورتوں کے اسلوبِ بیان کو بھی موضوع بحث بنایا ہے۔ اس کا کہنا یہ ہے کہ مکی سورتوں کا اسلوبِ کلام شاعرانہ ہے جبکہ مدنی سورتیں طویل نثر کے اسلوب پر ہیں۔ مکی سورتوں کو اس نے مزید تین ادوار یعنی ابتدائی، وسطی اور آخری دور میں تقسیم کیا ہے۔ اس نے قرآنی سورتوں کو اسلوب کلام کے پہلو سے چار اجزاء میں تقسیم کر دیا ہے۔ دوسری جلد دور نبوی، خلافت ابو بکر صدیق اور خلافت عثمان میں قرآن مجید کی جمع وتدوین کے بارے شکوک وشبہات سے بحث کرتی ہے۔ نولڈیکے کا کہنا یہ ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں قرآن مجید کا جو سرکاری نسخہ تیار کیا گیا تھا اس میں وحی کاایک حصہ شامل ہونے سے رہ گیا ہے۔ اس کے بقول اس جمع قرآن (Compilation) کے وقت یا تو حضرت زید رضی اللہ عنہ ، جو قرآن مجید کی تدوین کی کمیٹی کے سربراہ تھے، سے کچھ آیات اور کچھ سورتیں پوشیدہ رہ گئیں یا پھر انہوں نے اپنے بڑوں کی فرمانبرداری میں کچھ ایسے دشمنانِ اسلام کا ذکر قرآن مجید سے نکال دیاجو بعد میں اسلام لے آئے تھے۔ اس بارے نولڈیکے لکھتا ہے: Uthman's Qur'an was not complete. Some passages are evidently fragmentary; and a few detached pieces are still extant which were originally parts of the Qur'an, although they have been omitted by Zaid. Amongst these
Flag Counter