Maktaba Wahhabi

77 - 103
وَأَعْمَالِکُمْ )) [1] ’’ بے شک اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں [جسموں ] اور تمہارے مال کی طرف نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمہارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے ‘‘ ۔[2] صحت و ضُعف کے حوالے سے مختلف فیہ ایک حدیث میں ہے : ((مَنْ فَارَقَ الدُّنْیَا عَلٰی الْاِخْلاَصِ لِلّٰہِ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ، وَأَقَامَ الصَّلَٰوۃَ وَأَتَٰی الزَّکَٰوۃَ فَارَقَہَا وَاللّٰہُ عَنْہُ رَاض ٍ)) ’’ جو شخص دنیا سے اخلاص لِلّٰہ وحدہٗ لا شریک لہٗ کے ساتھ رخصت ہوا اور اس نے نمازقائم کی اور زکوٰۃ ادا کی تو دنیا سے اِس حالت میں رخصت ہوا کہ اللہ اُس سے راضی تھا ،(یعنی اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوا) ‘‘ ۔[3] ریاء کاری کی مذمّت ٭قرآنِ کریم کی روشنی میں : عبادت میں اخلاص لِلّٰہ ایسی نعمت ہے کہ ہر عمل کی قیمت ہی اسی سے بنتی ہے اور ریاء کاری ایسی بلا ہے کہ انسان کا سارا کیا دھرا ہی رائیگاں جاتا ہے جبکہ اخلاص اور ریاء کاری کی حدیں بہت قریب قریب ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ قوس قزح کے رنگوں کی طرح ہی یہ دونوں بھی اتنی قریبی چیزیں ہیں کہ ان میں حدِّ فاصل قائم کرنابھی اللہ کی توفیق و عنایت کے بغیر ناممکن ہے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ جو شخص نماز ، روزہ ، حج زکوٰۃ ، قربانی ،صدقہ و خیرات یا کوئی بھی نیک عمل
Flag Counter