Maktaba Wahhabi

36 - 103
جلال کی قسم ! جو شخص میرے سوا کسی دوسرے سے امیدیں رکھتا ہے ،میں اس کی اُمید ضرور قطع کروں گا ۔اور اُسے ان ہی لوگوں کے مابین ذلیل و خوار کروں گا ۔ اُسے اپنی قربت سے دور اور وصل سے محروم کردوں گا ۔آیا سختی کے وقت میرے سوا دوسروں سے امیدیں رکھتے ہو ؟اور اپنے خیالات سے غیروں کے دروازے کھٹکھٹاتے ہو؟ حالانکہ ان کے دروازوں پہ تالے پڑے ہیں ۔ اور ان کی چابیاں میرے ہاتھ میں ہیں ۔‘‘[1] شرک اور اس کی سزا: شیخ عبد القادر جیلانی ؒکے نزدیک مذکورہ بالا سارے امور شرک ہیں ۔اور مشرک کی سزا اور اس کی بخشش نہ ہونے کے بارے میں غنیۃ الطالبین ہی کے ص : ۱۳۰ پر فرمایا ہے : ’’ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :’’اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کا حساب لے گا، سوائے اُس شخص کے جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا ۔اس کا حساب نہیں لیا جائے گا، بلکہ اسے سیدھا جہنّم میں جانے کا حکم دے دیا جائے گا ۔‘‘ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے’’ فتوح الغیب ‘‘ میں لکھا ہے : ’’ شرک صرف بُت پرستی ہی کا نام نہیں ،بلکہ نفس پرستی بھی شرک ہے ۔‘‘ یعنی اللہ کے احکام اور اس کے فرامین کو چھوڑ کر خواہشات کی پَیروی کرنا ،رسم و رواج کی پابندی ، اور خواہشات ِ برادری پر عمل پیرا ہونا بھی شرک ہے۔ قبروں پر سجدے کرنے والے لوگ پیر جیلانی ؒکے نظریۂ توحید کے بارے میں اِن ایمان افروز ارشادات پر غور فرمائیں !موصوف غنیۃ الطالبین کے ص: ۸۷ پر رقمطراز ہیں : ’’ حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں حیرہ کی طرف گیا تو دیکھا کہ لوگ اپنے بادشاہ کو سجدہ کرتے ہیں ، میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اور عرض کیا کہ اے اللہ
Flag Counter