Maktaba Wahhabi

84 - 103
وہ تجھے کہہ دیا گیاتھا ۔ ((ثُمَّ أُمِرَ بِہٖ فَسُحِبَ عَلٰی وَجْہِہٖ حَتّٰی أُلْقِيَ فِي النَّارِ )) ’’ پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا اور اسے منہ کے بل گھسیٹ کر دوزخ میں ڈال دیا جائے گا۔‘‘ دوسرا آدمی وہ عالم و قاری ہوگا جس نے علم سیکھا اور سکھلایااور قرآن مجید پڑھا ، اس کو بھی اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ اسے بھی اپنی نعمتیں معلوم کروائے گا، وہ ان نعمتوں کو پہچان لے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : ((فَمَا عَمِلْتَ فِیْہَا ؟)) ’’تو نے ان نعمتوں کی کیا شکر گزاری کی ؟‘‘ وہ کہے گا: میں نے علم کو سیکھا اور سکھلایااور میں نے تیرے راستے میں تیری رضا کے لیٔے قرآن پڑھا ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا :تو نے جھوٹ کہا [کیونکہ تو نے یہ کام میرے لیٔے نہیں کیا ] بلکہ اس [علم ] کو تو نے اس لیٔے سیکھا تھا کہ تجھے عالم کہا جائے اور تونے قرآن اس لیٔے پڑھا کہ تجھے قاری کہا جائے ۔ ((فَقَدْ قِیْلَ )) ’’ پس وہ [تجھے ] کہہ دیا گیا ۔‘‘ پھر اس کے متعلق حکم دیا جائے گا : ((فَسُحِبَ عَلٰی وَجْہِہٖ حَتّٰی أُلْقِيَ فِي النَّارِ )) ’’ اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا ۔‘‘ تیسرا شخص وہ سخی ہوگا جس پر اللہ تعالیٰ نے فراخی کی اور اس کو ہر قسم کا مال دے رکھا تھا: (فَأُتِيَ بِہٖ ) ’’ پھر اسے لایا جائے گا ۔‘‘ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی نعمتیں یاد دلائے گا ، وہ ان کو پہچان لے گا ، اللہ تعالیٰ پوچھے گا :تونے ان نعمتوں کا استعما ل کیسے کیا ؟ وہ کہے گا :میں نے سب مال تیرے راستے میں تیری رضاء کے لیٔے
Flag Counter