Maktaba Wahhabi

88 - 103
’’(اے نبی ! لوگوں سے) کہہ دیں کہ اگر تم حقیقت میں اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری پَیروی اختیارکرو ،اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں سے درگزر فرمائے گا ، وہ بڑا معاف کرنے والا ،رحم کرنے والاہے ۔‘‘ سنّت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پر عمل کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ نے بڑے بلند مقام و مرتبہ کا وعدہ فرمایا ہے جو قرآن پاک کے کئی مقامات پر مذکورہے ۔ مثلا ً : سورۂ نساء کی آیت :۱۳ میں ارشاد ہے : {مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنَّاتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہَارُ خَالِدِیْنَ فِیْہَا وَذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ علیہم السلام } ’’ جو اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرے گا، اُسے اللہ تعالیٰ ایسی جنّتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔اور ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔‘‘ ایسے ہی سورۂ فتح، آیت : ۱۷ میں بھی وعدہ کیا گیا ہے ،البتہ وہاں { خَالِدِیْنَ فِیْہَا}کی بجائے نافرمانی کی سزا بتادی ہے ، اور فرمایا ہے : {وَمَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْہُ عَذَاباً أَلِیْماً علیہم السلام } ’’ اور جو منہ پھیرے گا ،اُسے وہ دردناک عذاب دے گا۔‘‘ سورۂ نسآء آیت :۶۹ میں فرمایا : {وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ فَأُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ أَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِم مِّنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّقِیْنَ وَالشُّہَدَآئِ وَ الصَّالِحِیْنََ وَحَسُنَ أُولٰٓئِکَ رَفِیْقاً علیہم لسلام } ’’ جو لوگ اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کریں گے ،وہ ان لوگوں کے ساتھ ہونگے جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا ہے ۔(یعنی) انبیاء ،صدّیقین، شُہداء
Flag Counter