Maktaba Wahhabi

76 - 190
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ أَمْسِکْ عَلَیْکَ بَعْضَ مَالِکَ، فَھُوَ خَیْرٌ لَّکَ۔‘‘ [اپناکچھ مال اپنے پاس بھی رکھ لو، یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے]۔ میں نے عرض کیا: ’’ فإِنِّيْ أُمْسِکُ سَہْمِيَ الَّذِیْ بِخَیْبَرَ۔‘‘ [ میں اپنا خیبر کا حصہ اپنے پاس رکھ لوں گا] ۔ پھر میں نے عرض کیا: ’’ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ اللّٰہَ إِنَّمَا نَجَّانِيْ بِالصِّدْقِ، وَإِنَّ مِنْ تَوْبَتِيْ أَلاَّ اُحَدِّثَ إِلاَّ صِدْقًا مَا بَقِیْتُ۔‘‘ [یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے مجھے سچ بولنے کی وجہ سے نجات دی ہے اور بلاشبہ میری توبہ میں سے یہ بھی ہے، کہ میں جب تک زندہ رہوں گا، سچ کے سوا اور کچھ نہ بولوں گا۔] سو اللہ تعالیٰ کی قسم! جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو یہ عہد کیا تھا، میں کسی ایسے مسلمان کو نہیں جانتا، جسے اللہ تعالیٰ نے سچ بولنے کی بنا پر اس قدر نوازا ہو، جس قدر کہ انہوں نے مجھے نوازا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور عہد کرنے سے لے کر آج تک میں نے جھوٹ کا ارادہ بھی نہیں کیا اور مجھے امید ہے، کہ اللہ تعالیٰ بقیہ زندگی میں بھی مجھے اس سے محفوظ رکھے گا۔ اور اللہ تعالیٰ نے [ہمارے بارے میں ] اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیات نازل فرمائیں : {لَقَدْ تَّابَ اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ وَالْمُھٰجِرِیْنَ وَالْأَنْصَارِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُ فِیْ سَاعَۃِ الْعُسْرَۃِ مِنْ بَعْدِ مَا کَادَ یَزِیْغُ قُلُوْبُ فَرِیْقٍ مِّنْھُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَیْھِمْ إِنَّہٗ بِھِمْ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ۔ وَّعَلَی الثَّلٰثَۃِ
Flag Counter