Maktaba Wahhabi

137 - 190
جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والے کی طرح ہے ، کہ ایک نیچے ایک اوپر [1] جیسے کہ کہا جاتا ہے: [إِذَا ھُوَ بِالْمَجْدِ ارْتَدَی وَتَأزراً۔] ’’بزرگی کی ایک چادر اوپر اور ایک نیچے پہن رکھی ہے۔‘‘ [2] ۳: حافظ ابن حجر نے علامہ زمخشری کا کلام نقل کرنے کے بعد لکھا ہے:’’چدر اور تہ بند سے اس بات کی طرف اشارہ ہے ، کہ وہ سر تاپا ؤں جھوٹ میں لپٹا ہوا ہے۔ ‘‘ حافظ رحمہ اللہ تعالیٰ مزید تحریر کرتے ہیں :’’صیغہ تثنیہ کے استعمال میں اس بات کی طرف اشارہ کا بھی احتمال ہے ، کہ بلادئے پانے کے اظہار میں دو قابل مذمت باتیں ہیں : ظاہر کردہ چیز یا وصف کا فقدان اور باطل کا ظاہر کرنا۔‘‘ [3] رب کعبہ کی قسم! ایسے عمل والے لوگ ناکام و نامراد ہوئے! اے اللہ کریم! ہمیں ، ہماری اولادوں ، اور سارے اہل اسلام کو ایسی کرتوت سے محفوظ رکھنا۔ آمین یا رب العالمین ۔ ب: اس جھوٹ کی بعض موجودہ شکلیں : میری ناقص رائے میں علمائے اُمت کے اقوال میں مذکورہ بالا تمام شکلوں پر حدیث شریف میں بیان کردہ مذمت چسپاں ہوتی ہے ، کیونکہ ان سب شکلوں میں غیر موجود خصلت یا چیز کی موجودگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس جھوٹ کی چند مزید صورتیں ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ا: حصول ملازمت کے خواہش مند لوگوں کا ایسی صلاحیت اور مہارت کے حصول کا دعویٰ کرنا، جو اِن میں نہ ہو۔
Flag Counter