Maktaba Wahhabi

203 - 190
حرفِ آخر رب علیم وحکیم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں ، کہ انہوں نے اس اہم اور سنگین موضوع کے بارے میں میرے ایسے کمزور بندے کی اس معمولی کوشش کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ فَلَہُ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ کَمَا یُحِبُّہُ وَیَرْضَاہُ۔ اب اللہ تعالیٰ ہی سے عاجزانہ التجا ہے، کہ اس کو میرے اور قارئین کے لیے خیرو برکت اور اپنے تقرب کا ذریعہ بنادیں ۔ إنہ سمیع مجیب۔ نتائج بحث: اس کتاب میں توفیق الٰہی سے متعدد باتیں اجاگر ہوئیں ، جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں : اول: جھوٹ کی سنگینی: ا: جھوٹ زمانہ جاہلیت میں بھی معیوب سمجھا جاتا تھا۔ ۲:جھوٹ ایمان کے منافی ہے اور عباد الرحمن جھوٹ کی مجالس سے دُور رہتے ہیں ۔ ۳: جھوٹ شرک کا ساتھی اور منافقوں کی خصلتوں میں سے ہے۔ ۴:دروغ گوئی شیطان کی خصلت ہے۔ ۵: جھوٹ باعث قلق و اضطراب اور ہدایت کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔
Flag Counter